قومی خبریں

ای ایم آئی پر سود کی رعایت کے تعلق سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل

پٹیشن میں آر بی آئی کے اس سرکلر کو نظر انداز کرنے پرعدالت عظمیٰ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی ہے، جس میں آر بی آئی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرضداروں کو مہلت دیتے ہوئے سود پر چھوٹ دینے کی بات کہی تھی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

نئی دہلی: کورونا وائرس کے سبب موریٹوريم مدت کے دوران ای ایم آئی پرسود کی رعایت دیئے جانے کی مانگ کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ سماجی کارکن اور وکیل امت ساہنی کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ بینک اور مالیاتی اداروں کو اپنے متشکر گاہکوں سے موریٹوريم مدت کے دوران ای ایم آئی پر سود نہ لینے کی ہدایت دے۔

Published: undefined

پٹیشن میں ریزرو بینک آف انڈی ا(آر بی آئی) کے اس سرکلر کو نظر انداز کرنے پرعدالت عظمیٰ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی ہے، جس میں آر بی آئی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرضداروں کو مہلت دیتے ہوئے سود پر چھوٹ دینے کی بات کہی تھی۔

Published: undefined

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب لوگ انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جن سے کاروبار اور کام رک گیا ہے۔ درخواست گزار ای ایم آئی کو مخصوص مدت کے لئے معاف کرنے کی فریاد نہیں کرتا بلکہ موریٹوريم کی مدت کے دوران سود نہ لینے کی اپیل کرتا ہے۔

Published: undefined

درخواست گزار نے دلیل دی ہے کہ باقاعدگی ای ایم آئی کے ساتھ اضافی سود ادا کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے، لہٰذا ریاست کا فرض ہے کہ بحران کے اس دور میں مقروض اشخاص کو چھوٹ دی جائے، جب لوگوں کی ملازمتوں پر بحران ہو اور ان سے آمدنی کے ذرائع چھین لئے گئے ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined