اچانک بدل گیا دہلی-این سی آر کا موسم، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، نوئیڈا-گروگرام سمیت کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کا الرٹ

جھماجھم بارش کے دوران سڑکوں پر اس کا صاف اثر دیکھنے کو ملا۔ گیلی سڑک پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں اور کچھ علاقوں میں آبی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک جام بھی دیکھنے کو ملا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں موسلادھار بارش کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i

راجدھانی دہلی اور این سی آر کا موسم آج اچانک بدل گیا۔ کچھ دنوں سے گرمی اور حبس کا سامنا کر رہے لوگوں کو اس وقت راحت ملی جب جمعہ کے روز دہلی-این سی آر کے کئی حصوں میں زوردار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے درمیان محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ لگاتار بارش کے سبب کچھ علاقوں میں عارضی آبی جماؤ کا مسئلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، اور اس کا اثر ٹریفک کے رفتار بھی پڑنے کا امکان ہے۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جھماجھم ہو رہی بارش کا اثر کچھ علاقوں میں فوری طور پر دکھائی دینے لگا ہے۔ گیلی سڑک پر گاڑیاں رینگتی نظر آ رہی ہیں اور کچھ علاقوں میں آبی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک جام بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بارش اور دھند جیسے موسم کی وجہ سے ویزیبلٹی (مرئیت) بھی کم ہو گئی ہے۔


بارش کا اثر منڈی ہاؤس، کاپرنیکس مارگ، بھگوان داس روڈ اور تلک مارگ جیسے اہم راستوں پر خاص طور سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان علاقوں میں ٹریفک رینگتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور جگہ جگہ عارضی جماؤ کا مسئلہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ بارش کے باوجود دھولا کنواں کی مصروف سڑک پر میٹرو اور فلائی اوور کے نیچے سے بڑی تعداد میں گاڑیاں بہ آسانی گزرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس درمیان دہلی ٹریفک پولیس نے بارش کو پیش نظر رکھتے ہوئے گاڑی ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں۔ پولیس نے لوگوں کو سفر کے لیے اضافی وقت لے کر گھر سے نکلنے اور سڑک پر تعینات ٹریفک ملازمین کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بارش جاری رہنے کے دوران کچھ مقامات پر عارضی آبی جماؤ ہو سکتا ہے، اس سے ٹریفک موومنٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔