قومی خبریں

ہندوستانی گنا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو ڈرون استعمال کرنے کی اجازت

آئی آئی ایس آر نے کہا کہ اس اجازت نامہ کو کسی بھی شرائط کی خلاف ورزی پر ختم کردیا جائے گا اور وزارت سول ایوی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ذریعہ کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

ڈرون، تصویر آئی اے این ایس
ڈرون، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی گنا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی اسی آر) لکھنؤ کو گنے کی فصل میں کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ڈرون سے چھڑکاؤ اور کھیتوں کا جائزہ لینے کے لئے مشروط چھوٹ دی ہے۔ آئی آئی ایس آر نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا شہری ہوا بازی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوا بازی ڈائرکٹوریٹ ( ڈی جی سی اے) سے اجازت نامہ جاری ہونے کی تاریخ سے 30 نومبر تک یا ڈجیٹل اسکائی پلیٹ فارم کے شروع ہونے تک یہ قابل استعمال ہوگا۔

Published: undefined

آئی آئی ایس آر نے کہا کہ اس اجازت نامہ کو کسی بھی شرائط کی خلاف ورزی پر ختم کردیا جائے گا اور وزارت سول ایوی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ذریعہ کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔ ہندوستانی گنا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ریموٹلیٹڈ آپریٹڈ ایرکرافٹ سسٹم (آر پی اے ایس) کے آپریشن سے قبل مقامی انتظامیہ، وزارت دفاع، وزارت داخلہ، ہندوستانی فضائیہ، ایئرپورٹ اتھارٹی (اے اے آئی ) اور وزارت زراعت سے منظوری حاصل کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز