قومی خبریں

کورونا سے نمٹنے کے لئے عوامی تحریک ضروری: مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ اس کے مد نظر ملک بھر میں تمام عوامی مقامات، کام کرنے کی جگہوں اور طبی مراکز میں کووڈ پروٹو کال پر عمل کے لئے 6 اپریل سے 14 اپریل تک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں ایک بار پھر خوفناک شکل اختیار کر رہی کورونا وبا کے خلاف مہم میں کامیابی کے لئے عوامی شراکتداری اور عوامی تحریک کو جا ری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پی ایم مودی نے اتوار کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ میں تیزی آنے سے پید ا شدہ صورتحال اور ملک میں چلا ئے جا رہے کورونا ٹیکہ کاری کے پروگرام کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لئے لوگوں کو بیدار کر کے عوامی تحریک میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ، کنٹیکٹ ٹریسنگ، کووڈ پروٹوکول اور کورونا ٹیکہ کاری کے پانچ نکاتی حکمت عملی پر سنجیدگی اور سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے کہا کہ اس کے مد نظر ملک بھر میں تمام عوامی مقامات، کام کرنے کی جگہوں اور طبی مراکز میں کووڈ پروٹو کال پر عمل کے لئے 6 اپریل سے 14 اپریل تک خصوصی مہم چلائی جائے گی، جس میں ماسک پہننے، ذاتی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت پر زور دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ افراد کے لئے اسپتالوں میں مناسب بستروں، جانچ کی سہولیات اور علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو روکنے کے لئے انہوں نے طبی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، آکسیجن کی فراہمی اور وینٹی لیٹروں کی دستیابی پر بھی زور دیا۔

Published: undefined

انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر، پنجاب اور چھتیس گڑھ میں ماہرین کی ایک مرکزی ٹیم بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر ایک پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صورتحال بدتر ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، مرکزی ہوم سکریٹری، ٹیکہ کاری سے متعلق بااختیار کمیٹی کے چیئرمین، سیکریٹری صحت سیکریٹری اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined