قومی خبریں

لوگ بیدار ہوکر مرکزی حکومت کو بنائیں جوابدہ: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے لوگ سچ نہیں بولتے اور جب الیکشن آتے ہیں تو جوابدہی قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بیدار بنیں اور بی جے پی حکومت کو جوابدہ بنائیں۔

پرینکا گاندھی / تصویر ٹوئٹر
پرینکا گاندھی / تصویر ٹوئٹر 

جے پور: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر صحیح ارادے نہ رکھنے اور چند منتخب لوگوں کے لیے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بیدار بن کر انہیں جوابدہ بنانا اور اس سے عوام کے تئیں ذمہ داری کو پورا کرنے کے بارے میں پوچھا جانا چاہیے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی آج یہاں کانگریس کی مہنگائی ہٹاؤ ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ترقی اور مہنگائی کی بات نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور آج مہنگائی کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے لوگ سچ نہیں بولتے اور جب الیکشن آتے ہیں تو جوابدہی قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بیدار بنیں اور بی جے پی حکومت کو جوابدہ بنائیں اور اس سے پوچھیں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے، عوام کو راحت دینا حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے، جس کو وہ پوری کیوں نہیں کر رہی۔ یہ مطالبہ حکومت سے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر لالچ اور جھوٹ کی حکومت ہونے کا الزام لگایا وہیں کہا کہ اتر پردیش میں حکومت اشتہارات پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے لیکن کسانوں کو کھاد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ ان متاثرین سے ملنے آئی ہیں جن کے شوہر کو کچلا گیا، انہیں انصاف ملنا چاہیے۔ مرکزی حکومت کے وزیر کے بیٹے نے عوام کو کچل دیا، آج وہی وزیر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اسٹیج پر کھڑا نظر آرہا ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی نے دنیا کا سفر کیا لیکن ان کسانوں سے بات کرنے نہیں گئے جو اپنے مطالبات کو لے کر قریب ہی احتجاج کر رہے تھے۔ ان کے انڈسٹری کے دوست کروڑوں کما رہے ہیں جبکہ ملک کا کسان ایک دن میں صرف 27 روپے کما رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ ملک ترقی کرے گا، لیکن کہا جا رہا ہے کہ کانگریس نے ستر سالوں میں کیا کیا، لیکن کانگریس نے ان سالوں میں جو کچھ کیا، وہ آج بیچنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح و بہبود نہیں چاہتی ہے اور وہ چند منتخب صنعت کاروں کے لیے کام کر رہی ہے اور گوا میں ایک صنعت کار کے لیے کوئلے کو لے جانے کے لیے سڑک کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے سب کو ساتھ مل کر لڑنا ہو گا، انہوں نے یقین دلایا کہ اسے ختم نہیں کیا جائے گا اور لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے راجستھان کی کانگریس حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی نیت ٹھیک ہے جس نے پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج کا انتظام کیا ہے اور ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیا ہے اور کورونا کے وقت میں اچھا کام کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا