قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں گرمی سے لوگ پریشان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا ہیٹ ویو کا الرٹ

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیر کے لیے ہیٹ ویو (لو) الرٹ جاری کیا ہے۔ اب تک لوگوں کو گرمی کی لہر سے راحت مل رہی تھی لیکن اب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پسینے چھوٹ جائیں گے۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس 

دہلی-این سی آر میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ اتوار کو بھی شدید گرمی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی آج اور کل کا درجہ حرارت 43 ڈگری رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیر کے لیے ہیٹ ویو (لو) الرٹ جاری کیا ہے۔ اب تک لوگوں کو گرمی کی لہر سے راحت مل رہی تھی لیکن اب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پسینے چھوٹ جائیں گے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی کے نجف گڑھ میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ نریلا اور پیتم پورہ میں 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آیا نگر میں 44 ڈگری سیلسیس اور پالم میں 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا کی رفتار 10 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، 23 سے 27 مئی کے دوران، آسمان عام طور پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ ابر آلود ہو سکتا ہے۔ 23 اور 24 مئی کو راجدھانی دہلی میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت بالترتیب 39 اور 36 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وہیں، 26 اور 27 مئی کو بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined