قومی خبریں

کرناٹک مقامی بلدیاتی انتخابات میں مخلوط حکومت کی پالیسیوں پر لگی مہر: کانگریس

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کوٹوئیٹ کیا، ’’کرناٹک کے لوگوں نے ایک بار پھر کانگریس پر اعتماد ظاہر کیاہے اور شہری بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو نمبر ایک پارٹی بنایاہے ۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے کرناٹک کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابی نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ وہاں کے لوگوں کو کانگریس اور جنتادل ایس کی مخلوط حکومت کی پالیسیاں پسند آرہی ہیں۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کوٹوئیٹ کیا، ’’کرناٹک کے لوگوں نے ایک بار پھر کانگریس پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور شہری بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو نمبر ایک پارٹی بنایا ہے ۔‘‘

Published: 04 Sep 2018, 9:08 AM IST

انھوں نے کہا کہ ان انتخابی نتائج سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے کانگریس اور جنتادل ایس حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کو تسلیم کر کے بی جے پی کے جملے کو خارج کردیا ہے۔ انھوں نے اس کامیابی کے لئے کرناٹک کے کانگریس کارکنوں کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ کرناٹک مقامی بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے 946 سیٹوں پر جیت درج کی ہے، جبکہ بی جےپی 875 سیٹوں کے ساتھ دوسرے مقام پر اور جنتادل ایس 345 سیٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔

Published: 04 Sep 2018, 9:08 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2018, 9:08 AM IST