قومی خبریں

لوگوں نے ایماندارانہ سیاست شروع کرنے کا ارادہ کر لیا ہے: کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ان کی پارٹی تیار ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کی طرف سے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے ووٹر انتخابات کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے ایماندارانہ سیاست شروع کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ان کی پارٹی تیار ہے۔ پانچ ریاستوں کے ووٹر انتخابات کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور انہوں نے ایماندارانہ سیاست شروع کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (عآپ) ہر ایک کو اچھی تعلیم، صحت، بجلی، پانی، سب کو روزگار دینے سمیت سبھی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے عزم کے ساتھ عوام کے درمیان کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ لوگ اپنے بنیادی مسائل پر ووٹ دیں گے اور ذات پات، مذہب اور تقسیم پر مبنی نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔"

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے ووٹر انتخاب کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ جس سیاست نے انہیں دھوکہ دیا تھا، ان کو ہٹا کر ’اب کام کرنے والی اروند کیجریوال کی سیاست‘ کو موقع دیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان ریاستوں کے عوام اروِند کیجریوال کی سیاست پر بھروسہ کریں گے اور ان کا پیسہ لوٹنے والی حکومتوں کو ہٹا کر عام آدمی پارٹی کو منتخب کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined