قومی خبریں

سڑک حادثہ میں زخمی لوگوں کو اب پورے ملک میں ملے گا مفت علاج، مرکزی حکومت نے جاری کیا نوٹیفکیشن

وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو موٹر گاڑی کے سبب سڑک حادثہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اسے علاج کی مفت سہولت ملے گی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

حکومت ہند نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کر پورے ملک میں سڑک حادثات کے شکار اشخاص کے لیے ’کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم‘ (بغیر نقد علاج منصوبہ) نافذ کر دیا ہے۔ اس کے تحت سڑک حادثہ کے شکار ہر شخص کو فی حادثہ زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج مل سکے گا۔ وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ کے ذریعہ جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ منصوبہ 5 مئی 2025 سے نافذ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو موٹر گاڑی کے سبب سڑک حادثہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو اسے اس منصوبہ کے تحت ملک کے کسی بھی حصے میں علاج کی مفت سہولت ملے گی۔ یعنی حادثہ کے شکار شخص کو سرکاری یا نامزد اسپتالوں میں علاج کے لیے کوئی پیسے ادا نہیں کرنے ہوں گے۔ اس منصوبہ کے تحت متاثرہ شخص کو حادثہ کی تاریخ سے اگلے 7 دنوں تک زیادہ سے زیادہ 1.50 لاکھ روپے تک کا مفت علاج دیا جائے گا۔ یہ سہولت صرف ان اسپتالوں میں پوری طرح نافذ ہوگی جو حکومت کے ذریعہ ’نامزد‘ کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

اگر کسی وجہ سے سڑک حادثہ کے شکار شخص کو نامزد اسپتال نہیں مل پاتا ہے اور علاج کسی دیگر اسپتال میں کرایا جاتا ہے، تو اس حالت میں اس اسپتال میں صرف مستحکم حالت تک کا علاج ہی اس منصوبہ کے دائرے میں آئے گا۔ اس بارے میں الگ سے گائیڈلائنس جاری کی گئی ہیں۔ اس منصوبہ کو نافذ کرنے کی ذمہ داری نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے۔ یہ ادارہ پولیس، اسپتالوں اور ریاستی سطح کی ہیلتھ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ منصوبہ کو اثرانداز طریقےس ے نافذ کیا جا سکے۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق ہر ریاست یا مرکز کے زیر انتظام خطہ میں اسٹیٹ روڈ سیفٹی کونسل اس منصوبہ کی نوڈل ایجنسی ہوگی۔ یہ کونسل اس بات کی نگرانی کرے گی کہ منصوبہ کو ٹھیک سے نافذ کیا جائے، اسپتالوں کو منصوبہ سے جوڑا جائے، متاثرین کا علاج ہو اور ادائیگی کا عمل صحیح طریقے سے چلے۔ اس منصوبہ کی نگرانی کے لیے مرکزی حکومت ایک اسٹیئرنگ کمیٹی (نگرانی کمیٹی) بھی تشکیل دے گی، جو یہ یقینی بنائے گی کہ منصوبہ پر صحیح طریقے سے عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined