قومی خبریں

متھرا کے پٹاخہ بازار میں دیوالی پر آگ لگنے سے خوف و ہراس، کئی دکانیں جل کر خاکستر

متھرا کے تھانہ رایا علاقے میں پٹاخہ بازار میں واقع دکانوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں ڈیڑھ درجن دکانیں جل گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

ملک بھر میں دیوالی کی بہت دھوم ہے اور اس موقع پر اتر پردیش کے متھرا سے آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب غازی آباد کے نندگرام تھانے کے درگا مندر کے نزدیک  کباڑ اور لکڑی کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق متھرا کے تھانہ رایا علاقے میں پٹاخہ بازار میں واقع دکانوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں ڈیڑھ درجن دکانیں جل گئیں۔ اس آگ میں کئی لوگ شدید جھلس چکے ہیں۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

Published: undefined

فائر سروس کی پانچ گاڑیاں غازی آباد کے نند گرام پولیس اسٹیشن کے درگا مندر کے قریب کباڑ  اور لکڑی کے گودام میں لگی بڑی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

متھرا سے اس واقعے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دکانیں دھماکہ خیز آوازوں سے جل رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سنگین واقعہ میں کئی لوگ جھلس کر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined