قومی خبریں

اتر پردیش میں خشک موسم نے بڑھائی پریشانی، کچھ جگہوں پر ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش کے دونوں حصوں مغربی اور مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں گرج اور چمک کے ساتھ بارش کی بوچھاریں پڑنے کے آثار ہیں۔ ریاست کے باقی حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>اتر پردیش کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے/ تصویر ’آئی اے این ایس‘</p></div>

اتر پردیش کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے/ تصویر ’آئی اے این ایس‘

 
IANS

اتر پردیش میں ان دنوں کچھ جگہوں پر ہلکی پھلکی بارش تو ہو رہی ہے لیکن ریاست کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک بنا ہوا ہے۔ صبح سے ہی آسمان صاف رہتا ہے اور دھوپ نکلنے کی وجہ سے اومس بھری گرمی جھیلنی پڑتی ہے۔ ریاست میں آج (29 ستمبر) کچھ جگہوں پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے لیکن اس کا زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش کے دونوں حصوں مغربی اور مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں گرج اور چمک کے ساتھ بارش کی بوچھاریں پڑنے کے آثار ہیں لیکن اس کے لیے کسی بھی طرح کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ریاست کے باقی حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

Published: undefined

ریاست میں اگلے پانچ دنوں تک ایسا ہی موسم رہے گا۔ اس مرتبہ اکتوبر کے مہینے میں بھی کچھ جگہوں پر مانسون فعال رہ سکتا ہے۔ 30 ستمبر کو بھی ریاست کے کسی حصے میں تیز بارش نہیں ہوگی۔ دونوں حصوں میں خشک موسم اور کہیں کہی معمولی چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

وجے دشمی تک حالات میں کچھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اس دوران مشرقی یوپی میں بارش کا دائرہ بڑھ جائے گا۔ یکم اور 2 اکتوبر کو مغربی یوپی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور مشرقی یوپی میں چھ مقامات پر گرج-چمک کے ساتھ تیز بارش کے آثار ہیں۔ 4 اکتوبر تک ریاست میں بارش اور خشک موسم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: undefined

یوپی میں آج متھرا، آگرہ، فیروز آباد، ایٹاوا، اوریا، جالونی، جھانسی، للت پور، مہوبا، حمیر پور، باندہ اور چترکوٹ میں آج ایک یا دو جگہوں پر گرج-چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے آثار ہیں۔ حالانکہ کہیں بھی شدید بارش یا بجلی چمکنے کی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔ ریاست کے باقی حصوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

Published: undefined

بارش کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے فی الحال کوئی راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں میرٹھ میں سب سے زیادہ 37.2 ڈگری سیلسیس تک درجہ حرارت پہنچ گیا جبکہ بریلی، مظفر نگر، بستی اور گورکھپور ریاست کے سب سے گرم ضلع رہے، یہاں درجہ حرارت 37-35 ڈگری کے درمیان رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined