قومی خبریں

پی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان کے خلاف سری نگر میں احتجاج

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الیکشن کمیشن کے غیر مقامی لوگوں کو جموں و کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے اعلان کے خلاف جمعے کے روز یہاں اپنے پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج درج کیا

پی ڈی پی کا احتجاج / ٹوئٹر
پی ڈی پی کا احتجاج / ٹوئٹر 

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الیکشن کمیشن کے غیر مقامی لوگوں کو جموں و کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے اعلان کے خلاف جمعے کے روز یہاں اپنے پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’فرضی ووٹر نامنظو نامنظور‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

Published: undefined

اس موقعے پر پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سید سہیل بخاری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کے خلاف پر امن احتجاج درج کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست2019 سے جو ہمارے حقوق چھیننے کا سلسلہ شروع کیا گیا یہاں غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے تشخص، جمہوری حقوق اور یہاں کی الیکٹورل ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو یہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ بخاری نے سیاسی جماعتوں اور لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور لوگوں کو ایک جٹ ہو کر اس حملے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined