قومی خبریں

پاترا چال معاملہ: سنجے راؤت کو 22 اگست تک عدالت تحویل میں بھیجا گیا

شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت کو 22 اگست تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا، تاہم عدالت نے ان کے تئیں نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے عدالتی تحویل کے دوران ادویات اور گھر کا کھانا منگانے کی اجازت دی ہے

سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI
سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI 

ممبئی: شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت کو 22 اگست تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے ان کے تئیں نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے عدالتی تحویل کے دوران ادویات اور گھر کا کھانا منگانے کی اجازت دی ہے۔

Published: undefined

دراصل، سنجے راؤت کے وکیل نے عدالت میں جو دستاویزات پیش کئے ان میں رکن پارلیمنٹ کے صحت سے متعلق کاغذات موجود تھے۔ انہی کی بنیاد پر سنجے راؤت کو گھر کا کھانا اور ادویات منگانے کی اجازت فراہم کی گئی۔ عدالت نے آرتھر روڈ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو سنجے راؤت کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے تاکہ ان کے لئے انتظامات کئے جا سکیں۔

Published: undefined

سابقہ سماعت کے دوران ای ڈی نے سنجے راؤت کے ریمانڈ میں توسیع کرنے کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کر دی تھی۔ معاملہ کی سماعت کے دوران جج نے سنجے راؤت سے پوچھا تھا کہ ان کو کوئی پریشانی تو نہیں؟ اس پر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان ہیں جہاں پر حراست میں رکھا گیا ہے وہاں ہوا کا انتظام نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کیا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مرکزی ایجنسی نے مضافاتی علاقہ گورے گاؤں میں پاترا چال کی بحالی میں مبینہ بےضابطگیوں اور ان کی اہلیہ اور مبینہ ساتھیوں کے اثاثوں سے وابستہ لین دین کے تعلق سے راؤت کو اتوار کو نصب شب گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے راؤت کو پیر کے روز پی ایم ایل اے عدالت کے جج ایم جی دیشپانڈے کے سامنے پیش کیا اور ان کی 8 دن کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا، تاہم عدالت نے انہیں صرف 4 اگست تک ریمانڈ پر بھیجا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined