قومی خبریں

بہار: بی جے پی کے سبھی شعبوں کی میٹنگ کل، پٹنہ بھگوا رنگ میں ڈوبا، شاہ-نڈا کا انتظار!

پٹنہ کے گیان بھون میں ہونے والی میٹنگ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہوں گے، نڈا ہفتہ کے روز پٹنہ پہنچیں گے جب کہ امت شاہ کی آمد اتوار کو ہوگی۔

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی کے سبھی سات محاذوں کی دو دن کی مشترکہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہفتہ سے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہوگی۔ پٹنہ کے گیان بھون میں ہونے والی اس میٹنگ کے لیے لیڈروں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ پورا شہر بھگوا رنگ میں ڈوبا نظر آ رہا ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس میٹنگ میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

جے پی نڈا ہفتہ کے روز پٹنہ پہنچیں گے جب کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس کے اگلے دن پہنچنے والے ہیں۔ بی جے پی نائب صدر اور ریاستی میڈیا چیف راجیو رنجن نے بتایا کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں یوتھ وِنگ کے کارکنان بائک کے ساتھ ان کی قیادت کریں گے۔ نڈا پٹنہ ہائی کورٹ کے پاس بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلپوشی کریں گے اور اس کے بعد ان کا قافلہ جے پی گولمبر تک پہنچے گا۔

Published: undefined

راجیو رنجن نے بتایا کہ مجلس عاملہ میں قومی صدر جے پی نڈا اور امت شاہ کی آمد کو لے کر بہار بی جے پی کنبہ کے اراکین کا جوش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ مجلس عاملہ کی میٹنگ ملک میں پہلی بار ہو رہی ہے اور بہار کو اس کا انعقاد کرنے کا ذمہ ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے سبھی کارکنان میں اس انعقاد کو لے کر غضب کا جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Published: undefined

راجیو رنجن کا دعویٰ ہے کہ سبھی کارکنان آگے بڑھ کر باہر سے آنے والے عہدیداران کے لیے اپنے یہاں رہائش تک کا انتظام کر رہے ہیں تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ 30 جولائی کو 11 بجے پٹنہ پہنچنے کے بعد پارٹی صدر نڈا کا کوئی مقامات پر استقبال کیا جائے گا، جس میں یوتھ وِنگ کے ہزاروں کارکنان موٹر سائیکلوں کے ساتھ رہیں گے۔ اس کے بعد نڈا ’گرام سنسد‘ پروگرام میں شرکت کریں گے، پھر سہ پہر 3.30 بجے وہ گیان بھون میں ایک نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ مشترکہ محاذ کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کا افتتاح کریں گے۔ راجیو رنجن نے بتایا کہ 31 جولائی کو نڈا پٹنہ بی جے پی ریاستی دفتر سے 16 اضلاع میں تیار بی جے پی ضلعی دفاتر کا افتتاح اور 7 اضلاع میں عمارت تعمیر کا سنگ بنیاد کریں گے۔ اس دن مشترکہ محاذ کے قومی مجلس عاملہ کی اختتامی تقریب میں صدر نڈا کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ بھی حصہ لیں گے۔ سابق رکن اسمبلی رجیو رنجن کا کہنا ہے کہ شام کو دونوں سرکردہ لیڈران پارٹی دفتر پہنچیں گے جہاں وہ کچھ میٹنگوں میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

بی جے پی ریاستی نائب صدر نے کہا کہ اس بڑی تقریب کو لے کر بہار بی جے پی کے سبھی لیڈر اور کارکنان جوش کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ اس کام کے لیے پارٹی کے ذریعہ 24 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جن کے کاموں کی بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال، شریک انچارج ہریش دویدی، تنظیمی جنرل سکریٹری بھیکھو بھائی دلسانیا اور دیگر سینئر لیڈران کے ذریعہ لگاتار جائزہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined