قومی خبریں

پٹنہ: مودی کے وزیر اشونی چوبے کو مخالفت کا سامنا، نوجوان نے سیاہی پھینکی

مودی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کو ایک اسپتال میں اس وقت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جب ان پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینک دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: مودی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کو ایک اسپتال میں اس وقت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جب ان پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینک دی۔ سیاہی کے قطرے اشونی چوبے کے کپڑوں اور ان کی گاڑی پر پڑے ہیں۔ وہ پٹنہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ڈینگو بخار میں مبتلا مریضوں کی عیادت کرنے اور اسپتال کا معائنہ کرنے گئے تھے۔

Published: undefined

ایک پولس افسر نے بتایا کہ مرکزی وزیر اشونی چوبے منگل کے روز پٹنہ میں واقع پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (ایم ایم سی ایچ) کا معائنہ کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ دریں اثنا انہوں نے یہاں پر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں اور ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد وہ جیسے ہی اسپتال کے احاطہ میں موجود اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے، تبھی ایک نیلی شرٹ پہنے نوجوان نے مرکزی وزیر اشونی چوبے کے اوپر سیاہی پھینک دی اور فرار ہو گیا۔

Published: undefined

اس دوران وزیر کے محافظ نے نوجوان کو پکڑنے کے لئے دوڑ لگائی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ سوشل میڈیا میں اس واقعہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دو نوجوانوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد مشتعل نظر آ رہے اشونی چوبے نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ وہی لوگ ہیں جو گندا کام کرتے ہیں۔ کیونکہ انہیں کے اشارے پر یہ کام کیا گیا ہے جو پہلے جرائم کی دنیا میں کافی آگے تھے۔‘‘ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بھی کہا کہ یہ سیاہی صرف ہمارے اوپر ہی نہیں بلکہ آپ کے اوپر بھی پھینکی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined