قومی خبریں

انڈین ریل کا مسافر دوست اصول: بغیر ٹکٹ تنہا سفر کرنے والی خاتون کو ٹرین سے نہیں اتارا جا سکتا

ریلوے کے اصولوں کے مطابق سفر کے دوران تنہا عورت یا بچے کو رات کے وقت ٹرین سے نہیں اتارا جا سکتا۔ اگر جلد بازی یا کسی اور وجہ سے کوئی خاتون یا نابالغ بچہ بغیر ٹکٹ کے ٹرین میں سوار ہو جاتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مسافروں کے ٹکٹ کی جانچ کرتی خاتون ٹی ٹی ای / آئی اے این ایس</p></div>

مسافروں کے ٹکٹ کی جانچ کرتی خاتون ٹی ٹی ای / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: بغیر ٹکٹ کے تنہا سفر کرنے والی خاتون کو ٹرین سے نہیں اتارا جا سکتا۔ ریلوے کے اس مسافر دوست اصول کے مطابق ایسا کرنے پر خاتون متعلقہ ٹی ٹی ای (ٹریولنگ ٹکٹ ایگزامینر) کے خلاف ریلوے اتھارٹی سے شکایت کر سکتی ہے۔ ملک میں لاکھوں مسافر سفر کرتے ہیں، اس کے پیش نظر ریلوے اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے اور ایسی صورتحال میں کوچ کے بہتر ڈیزائن، ٹرین کی رفتار، پلیٹ فارم، اور ٹرین کے کوچ کی صفائی پر توجہ دی گئی ہے۔ اب ریلوے نے سفر کے دوران مسافروں کے لیے کئی آپشنز کھلے رکھے ہیں۔ اس تناظر میں ریلوے نے کچھ مسافر دوست اصول وضع کئے ہیں، جو آپ کو سفر کے دوران پریشانی سے بچا سکتے ہے۔

Published: undefined

ریلوے کے اصولوں کے مطابق سفر کے دوران اکیلی عورت یا بچے کو رات کے وقت ٹرین سے نہیں اتارا جا سکتا۔ بعض اوقات دیکھا جاتا ہے کہ جلد بازی یا کسی اور وجہ سے کوئی خاتون یا نابالغ بچہ بغیر ٹکٹ کے ٹرین میں سوار ہو جاتے ہیں۔ اگر انہیں راستہ میں اتار دیا جائے تو یہ ان کی حفاطت کے لئے مضر ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی ٹی ٹی ای ایسا کرتا ہے تو متعلقہ خاتون اس ٹی ٹی کے خلاف ریلوے اتھارٹی میں شکایت درج کرا سکتی ہے۔

Published: undefined

ریلوے نے مسافروں کو ان کی مشکلات میں مدد کرنے کے لیے دوستانہ اصول بنائے ہیں۔ ایک اور مسافر دوست اصول یہ ہے کہ ٹی ٹی ای ٹکٹ چیک کرنے کے لیے رات کو سفر کے دوران مسافر کو جگا کر ٹکٹ دکھانے کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ ریلوے کے اصولوں کے مطابق مسافر رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک پر سکون کی نیند لے سکتے ہیں لیکن یہ اصول ان مسافروں پر لاگو نہیں ہوتا جو ٹرین میں رات کو سوار ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined