فائل تصویر آئی اے این ایس
پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرسنل، عوامی شکایات، قانون و انصاف نے ہفتے کو جموں و کشمیر کے کٹرا میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کیا تاکہ وہاں دستیاب سہولیات، عوامی شکایات اور ان کے ازالے کے نظام کا جائزہ لیا جا سکے۔
Published: undefined
کمیٹی کی قیادت رکن پارلیمنٹ برج لال کر رہے ہیں، جو ان دنوں جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ کٹرا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے برج لال نے کہا،’میں ماتا جی کے درشن کے لیے یہاں آیا ہوں، تاہم اس دورے کا اصل مقصد شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور دیگر حکام سے ملاقات کر کے سہولیات اور شکایات کے ازالے کے نظام پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔‘ انہوں نے مزید کہا،’اس دورے کے بعد ہم پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کریں گے، تاہم اس کی تفصیلات فی الحال عوامی نہیں کی جا سکتیں۔‘
Published: undefined
برج لال نے شرائن بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرا یہاں کا تجربہ انتہائی مثبت رہا۔ میں نے 2023 میں بھی یہاں کا دورہ کیا تھا، تب کے مقابلے میں اس بار نمایاں بہتری دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے درشن کے دوران مندر سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس کے علاوہ، کمیٹی کی جموں میں پاور گرڈ اور دیگر سرکاری اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔
Published: undefined
برج لال کے مطابق، ’جموں کے دورے کے بعد وہ سری نگر جائیں گے، جہاں چیف سیکرٹری اور دیگر سرکاری افسران سے ملاقات ہوگی۔ اس کے بعد کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ پارلیمنٹ کو پیش کرے گی۔‘ انہوں نے واضح کیا کہ اس دورے کا سب سے بڑا مقصد عوامی شکایات کو جاننا اور یہ سمجھنا تھا کہ زائرین کو کیا مسائل درپیش ہیں اور متعلقہ حکام ان کا کیا حل نکالتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined