پارلیمنٹ / سوشل میڈیا
نئی دہلی: ایک پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے عہدوں کی ضرورت کے مطابق 1316 آئی اے ایس افسران کی کمی ہے، جس کی وجہ سے انتظامی کام اور نظم و نسق مختلف سطحوں پر متاثر ہو رہا ہے۔
Published: undefined
پارلیمانی کمیٹی برائے عوامی شکایات، قانون و انصاف، جس کی سربراہی راجیہ سبھا کے رکن برج لال کر رہے ہیں، نے حال ہی میں وزارت کے 2025-26 کے گرانٹس کے مطالبات پر راجیہ سبھا میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’ان خالی آسامیوں کو پر کرنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر بھرتی کے عمل کو تیز کرنے اورعوامی انتظامیہ کی بڑھتے پوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔‘‘
Published: undefined
اس تناظر میں کمیٹی نے حکومت سے آئی اے ایس افسران کی بھرتی پر چندرمولی کمیٹی کی رپورٹ کا مطالعہ کرانے اور اسے جلد از جلد نافذ کرانے کی سفارش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined