قومی خبریں

مانسون اجلاس: امریکی ٹیرف اور ایس آئی آر پر اپوزیشن کا شدید ہنگامہ، ایوانوں کی کارروائی ملتوی

مانسون اجلاس میں مسلسل خلل جاری، امریکی ٹیرف اور بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی پر اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا کی فائل تصویر / بشکریہ ایکس</p></div>

لوک سبھا کی فائل تصویر / بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات کو بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، جب اپوزیشن کے پرزور احتجاج اور مطالبات کے سبب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائیاں بار بار متاثر ہوئیں اور بالآخر دونوں ایوانوں کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے ارکان منیکم ٹیگور اور بینّی بہنان نے امریکہ کی جانب سے ہندوستانی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی 50 فیصد تک بڑھانے کے فیصلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے تحریک التوا پیش کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام دیگر کاموں کو ملتوی کر کے اس حساس معاملے پر فوری خصوصی بحث کرائی جائے۔

Published: undefined

کارروائی کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ایوان میں شور شرابے کے باعث اجلاس دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔ بعد ازاں دوبارہ کارروائی شروع ہوئی، جہاں منی پور مال اور خدمات ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 پر مختصر سی بحث ہوئی۔ تاہم، اپوزیشن کے مسلسل احتجاج اور نعرے بازی کے باعث اسپیکر نے اجلاس کو دوبارہ دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں انڈیا الائنس کی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ بھی ہوئی، جس میں مشترکہ حکمت عملی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا۔

Published: undefined

دوسری جانب، راجیہ سبھا میں بھی بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے معاملے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان شدید تعطل برقرار رہا۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث کی جائے۔ اپوزیشن کے مطابق یہ عمل غیر شفاف اور جانبدار ہے، لہٰذا اسے فوری روکا جانا چاہیے۔

آج بھی جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بتایا کہ انہیں ضابطہ 267 کے تحت تحریک التواء کے 25 نوٹس موصول ہوئے ہیں لیکن وہ ضابطے کے مطابق نہیں تھے، اس لیے انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ نوٹس کس موضوع پر دیے گئے تھے۔ جب اپوزیشن نے وضاحت مانگی تو انہوں نے 2021 کے ایک سابق چیئرمین کے فیصلے کا حوالہ دے کر بات ختم کی۔

Published: undefined

اپوزیشن ارکان کی جانب سے مسلسل نعرے بازی اور ہنگامے کے سبب وقفہ صفر کی کارروائی ایک بار پھر متاثر ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین نے ارکان سے اپیل کی کہ ایوان کا نظم و نسق بحال رکھا جائے تاکہ وقفہ صفر کو مکمل کیا جا سکے، لیکن شور شرابہ جاری رہا جس کے بعد اجلاس کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مانسون اجلاس میں اب تک وقفہ صفر کی کارروائی کسی دن بھی مکمل نہیں ہو سکی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ووٹر لسٹ کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں آتا ہے، جو ایک آئینی ادارہ ہے، لہٰذا اس پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں کی جا سکتی۔ مزید برآں، حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ چونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لیے پارلیمنٹ میں اس پر گفتگو مناسب نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined