
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں پال سماج کے ایک پروگرام کے دوران بی جے پی کے ضلع صدر شیشراؤ یادو کا ایک متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس کے بعد ہنگامہ ہونے پربی جے پی لیڈر کو معافی مانگنی پڑی۔ بتایا جارہا ہے کہ اتوارکو بی جے پی کے ضلع صدر شیشراؤ یادو اور ایم پی بنٹی وویک ساہو شہر کے پوجا لان میں پال سماج کی نوجوان لڑکے ،لڑکیوں کی تعارفی کانفرنس میں مہمان کے طور پرشریک ہوئےتھے۔ جب شیشراؤ یادو وہاں موجود پال برادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، تبھی انہوں نے برہمن برادری کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کردیا۔
Published: undefined
بی جے پی کے ضلع صدر نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم پسماندہ طبقے سے آتے ہیں، ہمارے صوبے کے وزیر اعلیٰ پسماندہ طبقے سے آتے ہیں اور آپ واقعی دیکھتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی برادری ہے۔ اگر پسماندہ طبقے کو سمیٹتے جاؤ تو 90 فیصد ہندوستان پسماندہ طبقے میں سمٹ جاتا ہے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم سیدھی لائن میں نہیں چل پاتے۔ اس وجہ سے چھوٹے چھوٹے سماج والے سیاست دان آکر ہمارے اوپر بیٹھ جاتے ہیں۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ پنڈت سماج ہے، آپ کا کام دماغ دینا، پوجا کروانا، ہم کو بتانا، کریں گے تو ہم ہی، لیکن اقتدار میں بھی وہ ہی، پوجا بھی وہ ہی، معاف کرنا، میں کسی سماج کا... چھوٹے سماج کے لوگ بڑے سماج پر آج بھی قابض ہیں۔ بڑی برادری کو اس کو سمجھنا پڑے گا۔ حکومت کس کے بھروسے بنتی ہے؟ اگر شیر اکیلا ووٹ دیتا تو حکومت بن جاتی کیا؟ بھیڑ اور بکریوں کی وجہ سے بنتی ہے تو ہم زیادہ تعداد میں ہیں۔ گائے، بیل، بھینس، بکری جتنی تعداد میں جانور ہیں، ہم بھی زمین پراتنی ہی تعداد میں ہیں۔ اس لئے ہماری حکومت نہیں بنتی۔ اسی وجہ سے ہم کو جاگنا پڑتا ہے، ہمیں کھڑا ہونا ٖپڑے گا اور جس کی جتنی بڑی طاقت ہے، سماج میں اتنا بڑا حصہ ہونا چاہئے۔
Published: undefined
جیسے ہی بی جے پی ضلع صدر شیشراؤ یادو نے برہمن برادری کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا، یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگا۔ ہنگامہ مچتے ہی انہوں نے معافی مانگ لی۔ یادو نے کہا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو صحیح ہے۔ میں پال برادری کے ایک پروگرام میں تمام برادریوں کے اتحاد اور ہم آہنگی کی بات کر رہا تھا۔ اس تقریر کے دوران میں برہمن برادری کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ حالانکہ اگر میرے کسی بیان یا الفاظ سے برہمن برادری یا سماج کے کسی فرد کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ سماجی ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں، میں بی جے پی کی پالیسیوں، اصولوں اور رہنما اصولوں پر بھی عمل کرتا ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined