قومی خبریں

پالگھر تشدد: مرکز، مہاراشٹر حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

مہنت سرسوتی نے مہاراشٹر حکومت کو اہم فریق بناتے ہوئے سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے وہیں دوسرے عرضی گزار گھنشیام اپادھیائے نے مرکزی حکومت کو فریق بنایا ہے اور این آئی اے سے جانچ کی گہار لگائی ہے

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ  

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے پالگھر میں بھیڑ کے تشدد میں دو سادھوؤں کی موت کی مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی) یا قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت اور مہاراشٹر حکومت سے جمعرات کو جواب طلب کیا ہے۔

Published: undefined

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایم آر شاہ اورجسٹس وی رماسبرمنیم کی بنچ نے مہنت شردھا آنند سرسوتی اور دیگر اور گھنشیام اپادھیائے کی الگ الگ عرضیوں کی مشترکہ سماعت کرتے ہوئے مرکز، ریاستی حکومت اور دیگر فریقوں کو بھی نوٹس جاری کیے۔ بنچ نے سبھی فریقوں کو نوٹس کے جواب کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ عدالت نے حالانکہ معاملے کی اگلی سماعت کے لئے جولائی کے دوسرے ہفتے کی تاریخ مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ 20 جون سے پانچ جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔

Published: undefined

مہنت شردھا آنند سرسوتی نے جہاں مہاراشٹر حکومت کو اہم فریق بنایا ہے اور واقعہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے وہیں دوسرے عرضی گزار گھنشیام اپادھیائے نے مرکزی حکومت کو پہلا فریق بنایا ہے اور این آئی اے جانچ کی گہار لگائی ہے۔

Published: undefined

عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ریاستی حکومت کی پولیس جانچ پر بھروسہ نہیں ہے، اس لئے سی بی آئی یا این آئی اے سے جانچ کرائے جانے کی ہدایت دی جائے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس قتل کے معاملے میں پولیس کا کردار بھی مشتبہ ہے، اس لئے معاملے کی جانچ مہاراشٹر پولیس صحیح سے کرے گی اس میں شبہ ہے، اس لئے سی بی آئی کو اس کی جانچ سونپی جائے۔

Published: undefined

سماعت کے شروع میں مہنت سوامی شردھا آنند سرسوتی اور چھ دیگر سنتوں کی جانب سے پیش وکیل بالاجی شری نیواس نے معاملے کی سندجیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے فوری سماعت کی اپیل کی۔ شری نیواس نے دلیل دی کہ اس واقعہ کے گواہوں کو یا تو قتل کیا جا رہا ہے یا وہ لاپتہ ہوتے جارہے ہیں اس لئے سپریم کورٹ کو سماعت کے لئے جلد ہی کوئی تاریخ مقرر کرنی چاہیے۔

Published: undefined

مہاراشٹر حکومت کے وکیل نے ان دلیلوں کی پرزور مخالفت کی اور کہا کہ معاملے کی جانچ منتقل کرنے سے متعلق ان عرضیوں پر سپریم کورٹ کے ذریعہ سماعت کیے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ بامبے ہائی کورٹ میں ایسی ہی عرضی زیر التوا ہے۔ اس پر جسٹس بھوشن نے کہا، ’’آپ کو (مہاراشٹر حکومت کو) جو بھی کہنا ہے کہ حلف نامے میں کہیے۔ ہم نوٹس جاری کر رہے ہیں اور اس کے جواب کے لئے دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک مئی کو اس معاملے میں دیگر عرضی پر سماعت ہوئی تھی، جس میں عدالت نے مہاراشٹر پولیس کو جانچ کی حالات رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی تھی۔ جسٹس بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے اس معاملے میں مہاراشٹر حکومت کو چار ہفتے میں جواب دینے کے لئے کہا تھا۔ پالگھر میں بھیڑ نے دو سادھوؤں- کلپورکشگری (70)، سشیل گری مہاراج (35) اور ان کے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined