قومی خبریں

غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائیہ کے 15 حملے

العربیہ کے نمائندے نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی اور وسطی علاقے پر 15 فضائی حملے کیے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

العربیہ کے نمائندے نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی اور وسطی علاقے پر 15 فضائی حملے کیے ہیں۔ اس سے قبل یہودی بستی اسدود پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو لیکوڈ پارٹی کی ایک تقریب میں شرکت کے سلسلے میں اسدود میں موجود تھے۔

Published: undefined

بدھ کو علی الصبح ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاہیا اور وسط میں دیر البلح کے علاوہ جنوب میں خان یونس میں زرعی اراضی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Published: undefined

یہ جارحیت اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے وادیِ اردن (غربِ اردن) کے متعلق بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ نیتن یاہو کے مطابق 17 ستمبر کو دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غور اردن کے حصے کو اسرائیل میں شامل کر لیں گے۔

Published: undefined

نیتن یاہو نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ "ایک ایسی جگہ ہے جہاں انتخابات کے فوری بعد ہم اسرائیلی سیادت کا اطلاق کر سکتے ہیں"۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی باور کرایا کہ دوبارہ منتخب ہونے پر وہ مغربی کنارے میں واقع تمام اسرائیلی بستیوں کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات کے بعد توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی فلسطینی تنازع کے حل کے لیے اپنے آئندہ منصوبے کا اعلان کر دیں گے۔ یاد رہے کہ وادی اردن (غرب اردن) میں مغربی کنارے کا تقریبا ایک تہائی حصہ شامل ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ(

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined