قومی خبریں

دہلی انتخابات میں بھی پاکستان کی انٹری! بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے بتائی سیدھی لڑائی

بی جے پی رہنما کپل مشرا نے کہا ہے کہ آئندہ 8 فروری کو جب دہلی اسمبلی کے لئے ووٹنگ ہوگی تو یہ ہندوستان اور پاکستان کا براہ راست مقابلہ ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انتخابات کے وقت اکثر پاکستان کا نام لے کر ووٹ مانگنے میں ماہر بی جے پی نے دہلی انتخابات میں بھی پاکستان کی انٹری کرا دی ہے۔ دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ 8 فروری کو ہونی ہے اور یہاں اہم مقابلہ تین بڑی جماعتوں عام آدمی پارٹی (عآپ)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان ہے لیکن بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو دہلی کی سڑکوں پر بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلہ ہوگا یعنی دہلی انتخابات میں بھی پاکستان کی انٹری ہو چکی ہے!

Published: 23 Jan 2020, 4:11 PM IST

اس سے قبل 2015 کے بہار اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی نے پاکستان کے نام پر ووٹ مانگنے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت بی جے پی کے قومی صدر امت نے پاکستان کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔ شاہ نے بہار میں ووٹنگ کے چوتھے مرحلے سے قبل رکسول میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر بی جے پی بہار میں ہار جاتی ہے تو، پاکستان میں پٹاخے چلا کر خوشی منائی جائے گی، لہذا ہر حال میں بی جے پی کو فتحیاب کریں۔

Published: 23 Jan 2020, 4:11 PM IST

انتخابی نتائج بی جے پی کے حق میں نہیں تھے تاہم، شاہ کے بیان کی شکایت الیکشن کمیشن تک پہنچی اور ان کے لئے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا۔

Published: 23 Jan 2020, 4:11 PM IST

اب پانچ سال بعد دہلی اسمبلی انتخابات میں بھی پاکستان کا تذکرہ ہوا ہے۔ ایک طرف جہاں دیلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی بجلی، پانی، تعلیم کے امور پر اپنی انتخابی مہم جوئی میں مصروف ہے وہیں، اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے کیجریوال حکومت کے محاصرے کے لئے پاکستان کا سہارا لیا ہے۔ کپل مشرا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ’بھارت بنام پاکستان، 8 فروری، دہلی۔ آٹھ فروری کو دہلی کی سڑکوں پر بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا۔‘‘

Published: 23 Jan 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jan 2020, 4:11 PM IST