قومی خبریں

پاکستانی سفارتکار ہندوستان سے بے دخل، 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو مشکوک سرگرمیوں کے باعث ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن / Getty Images</p></div>

نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن / Getty Images

 
Anadolu

ہندوستان نے نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ایک سفارتکار کو ’پرسونا نان گریٹا‘ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر کی سرگرمیاں اس کی سفارتی حیثیت کے خلاف تھیں، جس کی بنا پر اسے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے کارگذار سفیر کو اس فیصلے سے باقاعدہ طور پر مطلع کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے اس اہلکار کی سرگرمیوں پر شدید اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی مشن کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وزارت خارجہ اپنے بیان میں واضح کر چکے ہیں کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی ملک کے سفارتکار سے منسلک کیوں نہ ہو۔

اس واقعے سے قبل پنجاب پولیس کو جاسوسی سے متعلق ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ پنجاب پولیس کے ڈی جی پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ملیر کوٹلہ پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کا سراغ لگایا ہے، جس کے تحت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈی جی پی کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد حساس فوجی معلومات پاکستان میں موجود ہینڈلر کو فراہم کر رہے تھے۔ ایک ملزم کو قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جو ہندوستانی فوج کی سرگرمیوں سے متعلق حساس معلومات لیک کر رہا تھا۔ اس کی تفتیش کے دوران ایک اور شخص کا نام سامنے آیا جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان کو اس خفیہ معلومات کے بدلے آن لائن ادائیگی کی جا رہی تھی۔ وہ باقاعدگی سے پاکستانی ہینڈلر کے رابطے میں تھے اور اس کے کہنے پر دیگر مقامی ایجنٹوں کو رقم فراہم کر رہے تھے۔

Published: undefined

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کیے ہیں اور ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ سکیورٹی ایجنسیز مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ اس جاسوسی نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی سفارتکار کی بے دخلی اور پنجاب میں گرفتار افراد کی سرگرمیاں بظاہر ایک دوسرے سے منسلک معلوم ہوتی ہیں اور یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined