سوشل میڈیا
نئی دہلی: پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہندوستان میں ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کچھ مشہور پاکستانی اداکاراؤں کی انسٹا پروفائلز ہندوستان میں مختصر وقت کے لیے کھلنے لگی تھیں، جس پر سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچ گئی۔ تاہم اب تازہ اطلاعات کے مطابق یہ اکاؤنٹس دوبارہ بند ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستانی شخصیات کے انسٹا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کچھ دنوں سے ماورا حسین، صبا قمر اور چند دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے انسٹا اکاؤنٹس ہندوستان میں قابلِ رسائی ہو گئے تھے، جس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حیرت اور بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بدستور کشیدہ ہیں، تو پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہندوستان میں کیوں کھلنے لگے؟
ایک صارف نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر لکھا، ’’ماورا حسین کی انسٹاگرام پروفائل دو ماہ بعد ہندوستان میں دوبارہ کھل رہی ہے، کیا واقعی ہم معمول کی حالت میں واپس آ رہے ہیں؟‘‘ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر پابندیاں اب بھی برقرار ہیں تو صرف چند فنکاروں کے اکاؤنٹس ہی کیوں کھلنے لگے تھے؟
Published: undefined
اسی دوران پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بالی ووڈ فلم ’سردار جی 3‘ میں موجودگی پر بھی تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر مزید گرماگرم بحث چھڑ گئی۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب وہ تمام انسٹاگرام اکاؤنٹس، جن تک ہندوستان میں حالیہ دنوں میں رسائی ممکن ہو گئی تھی، دوبارہ بند ہو گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر اور عاطف اسلم جیسے کئی دیگر پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس پہلے سے ہی ہندوستان میں بند ہیں۔
Published: undefined
حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں نہ تو کسی نرمی کا اعلان کیا گیا تھا اور نہ ہی اب دوبارہ پابندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر کسی بھی ممکنہ خطرے یا حساس مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined