قومی خبریں

پاکستان نے خود دہشت گردی کرکے ’سندھو آبی معاہدہ‘ کی خلاف ورزی کی، عالمی اسٹیج پر ہندوستان نے پڑوسی ملک کو گھیرا

تاجکستان کی راجدھانی دوشنبہ میں منعقد گلیشیئرس پر اقوام متحدہ کے کانفرنس میں ماحولیات کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کیرتی وردھن سنگھ/شہباز شریف (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کیرتی وردھن سنگھ/شہباز شریف (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

 

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان پر سب سے پہلی بڑی کارروائی سندھو ندی کے پانی کو روک کرکے کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے دنیا کے کئی ملکوں کے سامنے منتیں کیں اور معاہدے کے تعلق سے جھوٹی باتیں پیش کیں۔ اب ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو اقوام متحدہ کے منچ پر بے نقاب کر دیا ہے۔

Published: undefined

تاجکستان کی راجدھانی دوشنبہ میں منعقد گلیشیئرس پر اقوام متحدہ کے پہلے کانفرنس کے مکمل اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ماحولیات کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے خود دہشت گردی کے ذریعہ اس معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے عالمی منچ پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پانی پر گھڑیالی آنسو بہائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پانی کو بھی اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ شہباز شریف کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے  وزیر مملکت برائے خارجہ امور کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ پاکستان سندھو آبی معاہدہ کا ذکر کرکے اس طرح کے بین الاقوامی منچ کا غلط استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کی تمہید میں کہا گیا ہے کہ اسے خیرسگالی اور دوستی کے جذبے سے مکمل کیا گیا اور اس معاہدے کا نیک نیتی کے ساتھ احترام کرنا لازمی ہے۔

Published: undefined

کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے جس فورم میں سندھو آبی معاہدہ کا معاملہ اٹھایا ہے اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے میں وہ بین الاقوامی تنظیموں کا احترام نہیں کرتا ہے۔ کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ وقت بدلنے کے ساتھ ہی تکنیک، جغرافیائی سیاست اور آب و ہوا میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ایسے میں اس معاہدے کے دوبارہ جائزے کی ضرورت تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان جس طرح سے دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، اس کے ساتھ نرمی نہیں برتی جا سکتی۔

Published: undefined

کیرتی وردھن سنگھ نے آگے کہا، ’’معاہدے کی اتنے طویل عرصے سے خلاف ورزی کرنے والے پاکستان کو ہندوستان پر الزام نہیں لگانا چاہیے‘‘۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان ہندوستان کو سندھو آبی معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے لاکھوں لوگوں کی جان سے کھلواڑ نہیں کرنے دے گا۔ پاکستانی اخبار ’ڈان‘ نے شریف کے حوالے سے کہا، ’’سندھو بیسن کے پانی کی تقسیم کو قابو کرنے والے سندھو آبی معاہدے کو معطل رکھنے کا ہندوستان کا یکطرفہ اور ناجائز فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے‘‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے آبی معاہدہ کو معطل کرنے سمیت پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1960 میں سندھو آبی معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے، جس میں عالمی بینک بھی دستخط کنندہ تھا۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان سندھو آبی نظام کے پانی کی تقسیم کو کنٹرول کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined