قومی خبریں

پاکستان نے کورونا کے مدنظر 12ممالک کے مسافروں پر پابندی لگائی

جن ممالک پر پابندی لگائی ہے ان میں بوتسوانا، برازیل، کولمبیا، کوموروس، گھانا، کینیا، موزمبق، پیرو، روانڈا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور زامبیا شامل ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین ممالک اے، بی اور سی میں 12ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، جوکہ ملک میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کی ایک کوشش ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا نے اتوار کو اس سلسلہ کی رپورٹ دی۔ اخبار ڈان کے مطابق ان 12ممالک سے تمام آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخل ہونے پر پابندی یا روک نافذ رہے گی۔ یہ آرڈر 23مارچ سے پانچ اپریل کے درمیان نافذ رہے گا۔

Published: undefined

حکام نے کہاکہ اس زمرہ سی میں آنے والے ممالک میں بوتسوانا، برازیل، کولمبیا، کوموروس، گھانا، کینیا، موزمبق، پیرو، روانڈا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور زامبیا شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری ہے جبکہ کئی ممالک میں کورونا کی دوسری اور تیسری لہر بھی آ چکی ہے۔ پاکستان میں جہاں کوروناکے تازہ معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی جانچ میں کورونا متاثر پائے گئے ہیں ۔ کورونا متاثر پائے جانے سے صرف دو دن قبل ہی عمران خان نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا۔

Published: undefined

کورونا کے معاملوں میں اضافہ کو لے کر جو کئی ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے اس کے نتیجے میں ہی پاکستان نے ان ممالک کے مسافروں پر پابندی لگائی ہے۔ کئی ممالک نے کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے ایسی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined