قومی خبریں

پاکستانی فوج انتہا پسندانہ سوچ سے متاثر، یہ عالمی امن کے لیے خطرہ: ایس جئے شنکر

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پاکستان کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام جیسی بربریت کسی بھی حال میں برداشت نہیں کی جائے گی اور دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہوں گے انہیں وہیں مارا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ایس جے شنکر (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

ایس جے شنکر (فائل)، تصویر یو این آئی

 

22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ایک بار پھر پاکستان کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کو انتہا پسند نظریہ والا انسان قرار دیا اور ساتھ ہی کھلے طور پر انتباہ کرتے ہوئے جئے شنکر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہوں گے انہیں وہیں مارا جائے گا۔

Published: undefined

جئے شنکر نے پاکستانی فوجی سربراہ عاصم منیر پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت، خاص طور سے فوج، آج ’انتہا پسندانہ مذہبی سوچ‘ سے متاثر ہے۔ وہ صرف علاقائی امن کے لیے ہی نہیں بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستان اس طرح کی بربریت کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کرے گا اور جوابی کارروائی کی حکمت عملی عین مطابق، فیصلہ کن اور انصاف پر مبنی ہوگی۔

Published: undefined

وزیر خارجہ نے ڈچ میڈیا ایجنسی ’این او ایس‘ کو دیئے انٹرویو میں ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں کہا، ’’آپریشن جاری ہے کیونکہ اس میں ایک واضح پیغام ہے کہ اگر 22 اپریل کو ہم نے جس طرح کی حرکتیں دیکھیں اگر اس طرح کی حرکت دوبارہ ہوتی ہے تو جواب دیا جائے گا۔ ہم دہشت گردوں پر حملہ کریں گے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے آگے کہا، ’’دہشت گرد پاکستان کے جس کونے میں ہیں، ہم انہیں وہیں ماریں گے۔ آپریشن جاری رکھنے کا ایک پیغام ہے۔ آپریشن جاری رکھنا ایک-دوسرے پر گولی باری کرنے جیسا نہیں ہے۔ ابھی لڑائی اور فوجی کارروائی پر اتفاق ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ہندوستانی افسروں نے بھی پہلے کہا تھا کہ آپریشن سندور ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔

Published: undefined

جئے شنکر نے کہا کہ پہلگام حملہ پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعہ انجام دیا گیا تھا اور اس کے پیچھے مذہب کی بنیاد پر ’ٹارگیٹ کلنگ‘ کی منشا تھی۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں کہ پہلگام میں جو 26 شہری مارے گئے انہیں ہندو ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ سفاکانہ حملہ دکھاتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کس حد تک مذہبی جنون سے متاثر ہو چکی ہے۔‘‘

جئے شنکر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی بات چیت تب تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ اسلام آباد اپنی زمین سے دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت اوراس کا تحفظ کرنا بند نہیں کر دیتا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں 7 مئی کو ہندوستانی فوج کے ذریعہ شروع کیے گئے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اسے تباہ کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined