تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب
جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف جمعہ یعنی 25 اپریل کو نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ادھر پہلگام میں نماز کے بعد لوگ اس بزدلانہ حملے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند ہونا چاہیے۔ اس دوران اس احتجاج کے دوران ایک بزرگ کو جذباتی ہوتے دیکھا گیا۔
Published: undefined
بزرگ نے کہا،’ پہلگام حملے کے بعد ہمارا دل ٹوٹ رہا ہے۔ ہم اپنی روزی روٹی کے لیے نہیں انسانیت کے لیے رو رہے ہیں۔ وہ ہمارے مہمان تھے۔ اللہ نے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کے لیے پیدا کیا ہے۔ وہ ویڈیو دیکھ کر دل روتا ہے، وہ لڑکی جس کی چھ دن پہلے شادی ہوئی تھی اور اپنے شوہر کی لاش کے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔ ہم اس بیٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے تمہارے ماں باپ سے زیادہ افسردہ ہیں ۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس بیٹی کے شوہر کی روح کو سکون ملے اور سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔‘
Published: undefined
ساتھ ہی ایک نوجوان نے کہا کہ پہلگام کا یہ حملہ کشمیریت پر حملہ ہے اور جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے انہیں سرعام پھانسی دی جانی چاہئے۔ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں۔ بے گناہوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے دہشت گردوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
Published: undefined
نوجوانوں نے کہا کہ نماز کے بعد ہم پہلگام حملے کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر ہیں۔ بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند ہونا چاہیے۔ یہ روزی روٹی کا نہیں انسانیت کا سوال ہے۔ جن لوگوں نے یہ کیا ہے انہیں ہر گز بخشا نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے لوگ ہیں اور انصاف چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined