قومی خبریں

پہلگام حملہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے متاثرہ کنبہ کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ اور ملازمت دینے کا کیا اعلان

اودھم پور میں سیاحوں کو مارنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پیرا ملٹری فورس کے جوان جھانٹو علی شیخ شہید ہو گئے تھے۔ حکومت نے ان کے لیے بھی ملازمت اور 10 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس

 
IANS

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’حکومت نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے بِتن ادھیکاری کے والدین سے بات کی ہے۔ ان کے والدین کے لیے سوستھیا ساتھی اسکیم کے تحت ہیلتھ انشورنس کرایا گیا ہے اور انہیں 10 ہزار روپے فی ماہ بطور پنشن دی جائے گی کیونکہ وہ بہت بزرگ ہیں۔ بِتن کے والدین کو 5 لاکھ روپے اور ان کی اہلیہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ بیہالا اور پرولیا کے دیگر 2 متاثرہ کے اہل خانہ کو بھی 10-10 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ملازمت کرنے کی خواہش رکھتا ہے تو سرکار اسے ملازمت بھی دے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں مرشدآباد جاؤں گی اور تینوں متاثرہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دوں گی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ’’میں نے اودھم پور میں جان گنوانے والے پیرا ملٹری فورس کے جوان کی اہلیہ سے بھی بات کی ہے۔ سرکار نے ان کے لیے بھی ملازمت اور 10 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح ہو کہ جموں و کشمیر کے اودھم پور میں سیاحوں کو مارنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پیرا ملٹری فورس کے جوان جھانٹو علی شیخ شہید ہو گئے تھے۔ مغربی بنگال کے نادیہ ضلع سے تعلق رکھنے والے جھانٹو علی شیخ کی جسد خاکی جب گاؤں پہنچی تو لوگوں نے پھول برسا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید پیرا ملٹری فورس کے بھائی نے کہا کہ ’’ملک کے لیے اس کی قربانی پر فخر ہے۔‘‘ ساتھ ہی شہید کے اہل خانہ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined