وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کو لے کر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور اب اسے اقتدار سے ہٹ جانا چاہیے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے اس حملے کو مرکز کی مکمل ناکامی اور سنگین لاپروائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے حساس مقام پر سکیورٹی فورسز کی غیر موجودگی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جب اتنا بڑا دہشت گرد حملہ ہوا تو جائے وقوعہ پر نہ کوئی سکیورٹی اہلکار تھا، نہ ہی پولیس کی موجودگی تھی۔ کیا یہ لاپروائی نہیں ہے؟‘‘
یاد رہے کہ یہ حملہ 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آیا تھا، جس میں 26 افراد مارے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی مغربی بنگال اسمبلی میں 'آپریشن سندور' کے دوران سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف میں ایک قرارداد کے دوران خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے فوجی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی قربانیوں کو بی جے پی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ انتخابات کے دوران فوجی کارروائیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو اپنے حق میں پروپیگنڈا کے طور پر پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم فوج کا احترام کرتے ہیں لیکن بی جے پی ان کی بہادری کا استعمال سیاسی فائدے کے لیے کرتی ہے، جو کہ افسوسناک ہے۔‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی تشہیر میں مصروف ہیں اور عوام کے حقیقی مسائل سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’وزیراعظم صرف کیمرے کے سامنے نظر آتے ہیں، ان کے لیے ملک کے لوگ اور ان کی حفاظت ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، نسل یا فرقہ نہیں ہوتا اور جو بھی پہلگام حملے میں ملوث ہیں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے پی او کے (پاکستان مقبوضہ کشمیر) پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائی کے دوران ہندوستان کے پاس موقع تھا کہ وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو اپنے کنٹرول میں لے لیکن حکومت نے وہ قدم نہیں اٹھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined