پون کھیڑا / ویڈیو گریب
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور اے آئی سی سی کے میڈیا و پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس اور بی جے پی کے ردعمل کا تفصیلی موازنہ پیش کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں کھیڑا نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے اقدامات پاکستان کے ان مقاصد کو پورا کرتے ہیں جو وہ اس حملے سے حاصل کرنا چاہتا تھا۔
Published: undefined
پون کھیڑا نے اپنی پوسٹ میں نشاندہی کی کہ پہلگام حملے کے بعد گزشتہ چار دنوں میں کانگریس اور بی جے پی کے رویے میں نمایاں فرق رہا۔ انہوں نے کہا:
- راہل گاندھی زخمیوں سے ملاقات کے لیے کشمیر گئے۔
- وزیراعظم نریندر مودی انتخابی مہم چلانے بہار چلے گئے۔
- کانگریس نے بحران کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
- بی جے پی نے ایک شہید کی لاش اور اس کی بیوہ کا کارٹون بنایا۔
- کانگریس نے آل پارٹی میٹنگ کی مانگ کی۔
- بی جے پی نے آل پارٹی میٹنگ کے حوالے سے جھوٹ بولا۔
- کانگریس نے حکومت سے پاکستان کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
- بی جے پی نے اس حملے کی ذمہ داری ملک کے عوام میں مبینہ طور پر حب الوطنی کی کمی پر ڈال دی۔
Published: undefined
پون کھیڑا نے مزید کہا کہ پاکستان اس حملے کے ذریعے کشمیریوں کی روزی روٹی پر وار کرنا اور ہندوستان میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان خلیج بڑھانا چاہتا تھا۔ ان کے مطابق، حملے کے فوری بعد آر ایس ایس سے وابستہ تنظیموں نے ایسے اقدامات کیے جو پاکستان کی حکمت عملی کے عین مطابق تھے — جیسے ملک بھر میں کشمیری طلبہ کو دھمکیاں دینا اور مسلمانوں کے خلاف زہریلے بیانات دینا۔
Published: undefined
کھیڑا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس کا طرز عمل قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے بجائے سماجی تقسیم کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نازک موقع پر جب پورے ملک کو ایک ہوکر دہشت گردی کا جواب دینا چاہیے، بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھانے میں مصروف نظر آئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر ایک مضبوط حکمت عملی تیار کرے تاکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined