قومی خبریں

سماجوادی پارٹی کی آندھی میں کچرے کی طرح اڑ جائے گی اویسی کی پارٹی: ابو عاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی کا کہنا ہے کہ بی جے پی یو پی اسمبلی انتخاب ہارنے والی ہے، اس لیے وہ چاہتی ہے کہ کوئی اویسی، کوئی آزاد یا بی ایس پی مسلمانوں کو کھڑا کرے تاکہ ووٹ تقسیم ہو جائیں، لیکن عوام عقلمند ہے۔

ابو عاصم اعظمی تصویر ٹوئٹر@abuasimazmi
ابو عاصم اعظمی تصویر ٹوئٹر@abuasimazmi 

اتر پردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس کو لے کر سبھی چھوٹی بڑی پارٹیوں نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس بار اتر پردیش میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم بھی اپنی قسمت آزمائی کرنے والی ہے اور کچھ چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد بھی قائم کر چکی ہے۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے مشہور و معروف لیڈر ابو عاصم اعظمی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اویسی کی پارٹی اسمبلی الیکشن میں ٹکنے والی نہیں ہے، وہ سماجوادی پارٹی کی آندھی میں کھر-پتوار (کچرے) کی طرح اڑ جائے گی۔

Published: undefined

ابو عاصم اعظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں ہارنے والی ہے، اس لیے وہ چاہتی ہے کہ کوئی اویسی، کوئی آزاد یا بی ایس پی مسلمانوں کو کھڑا کرے اور ان کے ووٹ تقسیم ہو جائیں، لیکن عوام عقلمند ہے۔ بی جے پی کے منصوبے اس بار کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

Published: undefined

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے مذکورہ بیان پارٹی کی میٹنگ کے بعد دیا ہے۔ انھوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یہ بھی کہا کہ ’’اکھلیش یادو نوجوان لیڈر ہیں اور اگر وہ وزیر اعلیٰ کی شکل میں ریاست کی قیادت کرتے ہیں تو اتر پردیش کی نہ صرف ترقی ہوگی بلکہ عالمی سطح کی ترقی ہوگی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined