فائل تصویر آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام قصبے کی بیسران وادی میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر پورے ملک میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔ ملک کے عوام دہشت گردوں اور پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان پر سخت تنقید کی ہے۔
Published: undefined
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جو کہتا رہتا ہے کہ اس کے پاس ایٹمی بم ہیں یاد رکھیں کہ وہ کسی بھی ملک میں جائے اور بے گناہوں کو مارے تو کوئی ملک خاموش نہیں رہے گا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ملک میں حکومت کس کی ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ "جو لوگ اس طرح ہماری ہندوستانی سرزمین پر آتے ہیں اور کسی کو اس کا مذہب پوچھنے کے بعد گولی مار دیتے ہیں، تم کس مذہب کی بات کر رہے ہو؟ تم ایک جنگجو سے بھی بدتر ہو، تمہارا یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ تم داعش کے نظریے پر آگے بڑھ رہے ہو"۔
Published: undefined
اسد الدین اویسی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کشمیر ہمارے ملک کا اٹوٹ انگ ہے تو کشمیر میں رہنے والا ہر کشمیری بھی ہمارا اٹوٹ انگ ہے، ہم کبھی کشمیریوں کے خلاف نہیں ہیں، ہم ان پر شک کیسے کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ "کیا آپ اس کشمیری نوجوان کو جانتے ہیں جس نے دہشت گردوں سے ہتھیار چھینتے ہوئے اپنی جان گنوائی؟ کیا آپ اس کشمیری کو جانتے ہیں جو حملے کے بعد زخمیوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر پہاڑی سے 40 منٹ تک پیدل چلتا رہا؟ اسی دوران ایک اور کشمیری تھا جو ایک معصوم بچے کی جان بچا رہا تھا، تو ایسی صورتحال میں ہم ان پر کیسے شک کرسکتے ہیں؟"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined