
اسد الدین اویسی (فائل) / آئی اے این ایس
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے یو اے پی اے قانون کے تحت مسلم نوجوانوں کو طویل مدت تک جیل میں رکھے جانے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس قانون کی خامیاں بھی عوام کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے مہاراشٹر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یو اے پی اے قانون 2008 میں جب کانگریس حکومت میں لایا گیا تھا، اسی وقت پارلیمنٹ میں متنبہ کیا تھا کہ اس کا استعمال مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف کیا جائے گا۔‘‘ اویسی نے مزید کہا کہ ’’میں نے تو یہاں تک کہا تھا کہ اس قانون کے تحت اروندھتی رائے کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ اس میں 180 دنوں تک حراست میں رکھنے کا التزام ہے۔‘‘
Published: undefined
اویسی نے موجودہ وقت میں عمر خالد اور شرجیل امام جیسے مسلم نوجوانوں کی قید کا ذکر بھی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یو اے پی اے قانون کے تحت جیل میں قید اس لڑکے (عمر خالد) کو صرف 2 بار باہر نکلنے دیا گیا، جس میں ایک بار تب موقع ملا جب اس کی بہن کی شادی تھی۔‘‘ اویسی نے موجودہ حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 80 فیصد معاملات میں پولیس مان لیتی ہے کہ اگر ملزم مسلمان ہے تو وہ دہشت گرد ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف اویسی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سرما کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم ہمیشہ ہندو ہی بنے گا۔ ہیمنت بسوا سرما نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئینی طور پر وزیر اعظم کوئی بھی بن سکتا ہے، لیکن ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے، ہندو تہذیب ہے، اور ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم ہمیشہ ہندو ہی ہوگا۔ ہیمنت بسوا سرما کے اس بیان پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ’’ان کے دماغ میں ’ٹیوب لائٹ‘ جلتی ہے۔ اس نے آئین کی قسم کھائی ہے، آئین میں یہ کہاں لکھا ہے؟‘‘
Published: undefined
اویسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ صرف ایک طبقہ کا شخص ہی اس ملک کا وزیر اعظم اور صدر بن سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں بابا صاحب امبیڈکر نے آئین دیا۔ وہ ہیمنت بسوا سرما سے زیادہ دانشور اور تعلیم یافتہ تھے۔ اویسی نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے کچھ لوگ آئین اور اس کے جذبات کو نہیں سمجھتے، وہ نہیں سمجھتے کہ یہ ملک صرف ایک طبقہ کا نہیں ہے۔‘‘ ہیمنت بسوا سرما پر سخت الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ’’اس کا دماغ چھوٹا ہے، اس لیے وہ ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں کہتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined