قومی خبریں

’ایوان میں ہماری باتیں سنجیدگی سے نہیں سنی جاتیں‘، نتیش حکومت میں ترجیح نہیں ملنے پر چھلکا مانجھی کا درد

’ہم‘ سربراہ جیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ 2025 کے انتخاب میں ان کی پارٹی سے کم از کم 20 ایم ایل اے منتخب ہو کر آئیں تبھی وہ غریب اور محروم طبقہ کے ادھورے منصوبوں کو پورا کرا پائیں گے۔

جیتن رام مانجھی، تصویر آئی اے این ایس
جیتن رام مانجھی، تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے والا ہے۔ اس کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیاں اور ان کے رہنما پوری طرح سرگرم ہو چکے ہیں۔ سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور میں اتوار کو ایک ملن پروگرام میں ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی نے اپنی سیاسی پوزیشن اور منصوبوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی میں ان کی پارٹی کی حصہ داری صرف 4 ایم ایل اے کی ہے، جس کی وجہ سے ان کی باتیں ایوان میں سنجیدگی سے نہیں سنی جاتی۔ مانجھی نے صاف طور پر کہا ’’اکیلا چنا بھار نہیں پھوڑتا‘‘۔

Published: undefined

جیتن رام مانجھی نے کہا کہ وہ اس مرتبہ مسلسل لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں تاکہ 2025 کے انتخاب میں ان کی پارٹی سے کم از کم 20 ایم ایل اے منتخب ہو کر آئیں تبھی وہ غریب اور محروم طبقہ کے لیے اپنے پرانے ادھورے منصوبوں کو پورا کرا پائیں گے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اپنی مدت کار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بہار کے وزیر اعلیٰ تھے تو محکمہ اصلاحات اراضی کو حکم دیا گیا تھا کہ ریاست کی 17-16 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین میں سے تقریباً 13 لاکھ ایکڑبے زمین لوگوں میں تقسیم کی جائے۔ کیمپ لگا کر یہ کام تیزی سے شروع بھی ہوا لیکن ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد منصوبہ نامکمل رہ گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش کمار نے اس منصوبہ پر کام ضرور شروع کیا مگر آج تک وہ پوری طرح نافذ نہیں ہو سکا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے رہائشی منصوبوں پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اندرا رہائش اور وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت جس طرح کا نقشہ طے کیا گیا ہے، اس میں ایک ہی کمرے کا نظم ہے۔ مانجھی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’کیا لوگ جانور ہیں کہ ماں-باپ، بیٹا-بہو، بیٹی-داماد سب ایک ہی کمرے میں رہیں؟ یہ نظام بالکل غلط ہے۔‘‘ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم سے کم 5 ڈسمل زمین پر دو کمروں کا گھر بنے، جس میں بیت الخلا اور بجلی کی سہولت بھی ہو۔

Published: undefined

سیٹ تقسیم کو لے کر پوچھے گئے سوال پر مانجھی نے کہا کہ ابھی این ڈی اے میں اس پر کوئی چرچا نہیں ہوئی ہے۔ ممکن ہے کہ دسہرہ کے بعد اس معاملے میں بات چیت ہو۔ انہوں نے کہا، ’’جس کے پاس جتاؤ سیٹ ہوگی، اسے ہی ٹکٹ ملے گا اور سب مل کر اسے جتائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined