ویڈیو گریب
نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کے کئی جماعتوں کے اراکین نے اڈانی گروپ سے جڑے الزامات پر جمعرات کو ’دیش بکنے نہیں دیں گے‘ کے بینر لے کر مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج پارلیمنٹ ہاؤس کے ’مکر دوار‘ کے قریب کیا گیا، جہاں کانگریس، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
Published: undefined
مظاہرین نے ’وی وانٹ جے پی سی‘ (ہمیں جے پی سی چاہیے) کے نعرے بھی لگائے اور بی جے پی اور اس کے اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو ترنگا اور گلاب کا پھول پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو بکنے نہیں دیں‘۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور دیگر کئی سینئر رہنما بھی اس مظاہرے میں شامل ہوئے۔
اپوزیشن اراکین روزانہ مختلف انداز میں احتجاج کر رہے ہیں۔ بدھ کو انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر بی جے پی اراکین کو ترنگا اور گلاب کا پھول پیش کرتے ہوئے مظاہرہ کیا تھا۔
Published: undefined
یہ احتجاج امریکی پراسیکیوٹرز کی جانب سے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی اور دیگر عہدیداروں پر رشوت خوری اور دھوکہ دہی کے الزامات کے سلسلہ میں کیا گیا۔ اپوزیشن، خاص طور پر کانگریس، نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
راہل گاندھی نے حال ہی میں اڈانی کیس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے گوتم اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اڈانی گروپ نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined