فائل تصویر آئی اے این ایس
ملک بھر میں 'ووٹ چوری' کے معاملے پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس معاملے پر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے صحیح مسئلہ اٹھایا ہے۔ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو احساس ہو گیا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتی، اس لیے وہ ووٹ چوری کا سہارا لے رہی ہے۔
Published: undefined
گجرات کے راجکوٹ کے دورے کے دوران عام آ دمی پارٹی کے قومی کنوینر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ووٹ چوری بہت غلط ہے، تمام پارٹیاں صحیح مسئلہ اٹھا رہی ہیں، جس طرح سے بی جے پی کو اب یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتی، وہ ووٹ چوری کرکے جیتنے کی کوشش کر رہی ہے"۔
Published: undefined
حال ہی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر انتخابی عمل میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور اس کے لیے کانگریس کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اے اے پی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا تھا، "بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی 'ووٹ چوری' کے پیچھے کانگریس کی خاموشی ایک بڑی وجہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined