قومی خبریں

’آپریشن ترشول‘ اختتام پذیر، دھماکوں سے گونج اٹھا مغربی راجستھان کا آسمان

فوج کی ساتویں پیرا ٹیم کے جوانوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ہندوستانی فوج کے لیے بری، بحری اور فضائی تینوں ہی راستوں میں کوئی بھی رکاوٹ ناقابل رسائی نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آپریشن ترشول (ویڈیو گریب)</p></div>

آپریشن ترشول (ویڈیو گریب)

 

مغربی راجستھان کے ریگستانی علاقوں میں منگل (11 نومبر) کو دن بھر جنگ جیسی صورتحال رہی۔ جیسلمیر، جالور اور باڑمیر اضلاع میں فوج اور فضائیہ کے جانبازوں نے مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران زبردست جنگی مہارت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ آسمان میں دھماکوں کی گونج اور زمین سے اٹھتے ہوئے دھوئیں و ریت کے غباروں نے حقیقی طور پر جنگ کا احساس دلا دیا۔

Published: undefined

جیسلمیر ضلع کے سیالو کا تلا علاقہ میں فوج کے جوانوں نے جنگ جیسا منظر بنایا۔ اس دوران مشق میں دکھایا گیا کہ کہ دشمن فوجیوں نے ہندوستان کی اگلی چوکیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج اور فضائیہ نے جوابی حملہ کر انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ قوت کا یہ مظاہرہ ’آپریشن ترشول‘ کے اختتام کے موقع پر کیا گیا۔ اسی طرح مارو جوالا مشق کے دوسرے مرحلہ میں ٹینکوں سے داغے گئے گولوں نے دشمن کے ٹھکانوں کو پلک جھپکتے ہی تباہ کر دیا۔ تقریباً 12500 فٹ کی اونچائی سے پیرا ٹروپنگ کر اترے فوجیوں نے گولوں اور بموں کی برسات کر دشمنوں کو پسپا کر دیا۔

Published: undefined

فوج کی ساتویں پیرا ٹیم کے جوانوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ہندوستانی فوج کے لیے بری، بحری اور فضائی تینوں ہی راستوں میں کوئی بھی رکاوٹ ناقابل رسائی نہیں ہے۔ فضائیہ کے سی-295 ٹرانسپورٹ طیارہ سے پیرا کمانڈوز نے اونچائی سے پیرا شوٹ کے سہارے چھلانگ لگا کر وار زون میں اترنے کا شاندار کارنامہ انجام دیا۔

Published: undefined

اسی دوران سرحدی ضلع جالور کے چتلوانا اور باڑمیر کے باکھاسر علاقہ میں ہندوستانی فضائیہ نے ’مہاراج‘ نام سے خصوصی فوجی مشق کیا۔ جنگی طیارہ جیگوار اور سکھوئی-30 نے بھارت مالا ایکسپریس وے-925 اے کی 3 کلومیٹر طویل ایمرجنسی ایئر اسٹرپ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر اپنی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ ٹرائل کی شروعات سی-295 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ کی ٹچ اینڈ گو مشق سے ہوئی، جس کے بعد جیگوار اور سکھوئی طیاروں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ مشق کے دوران ہائی وے پر ٹریفک مکمل طور سے بند رہی، جبکہ سیکورٹی اور بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور انتظامی ٹیمیں مستعدی کے ساتھ تعینات رہیں۔

Published: undefined

ونگ کمانڈر دیویندر پانڈے نے بتایا کہ یہ مشق ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کے تحت منعقد کیا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد ایمرجنسی ایئر لینڈنگ فیلڈ کی درستگی اور استعمال کی جانچ کرنا تھا۔ فائٹر جیٹس کی گرج سے آسمان گونج اٹھا اور آس پاس موجود لوگوں کے چہروں پر حب الوطنی کا جوش نظر آنے لگا۔

Published: undefined