سوشل میڈیا
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے حالیہ دہشت گرد حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور پاکستان مقبوضہ انتظام کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب کارروائی کی ہے۔ جس پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی سینئر رہنما اور رکن پارلیمان پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا، "ہمیں اپنی فوج پر انتہائی فخر ہے۔ ہمارے بہادر جوان ہماری آزادی اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہیں۔ خدا ان کی حفاظت کرے اور انہیں ہمت و حوصلے سے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی طاقت عطا کرے۔ جے ہند۔"
اسی طرح، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بھی ’آپریشن سندور‘ کو سراہتے ہوئے کہا، "پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی بھارتی فوج کی کارروائی فخر کا باعث اور قابلِ تعریف ہے۔"
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مختصر مگر پُراثر جملے میں فوج کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، "پراکرمو وجیے! (بہادری کی جیت ہو)"
Published: undefined
واضح رہے کہ اس کارروائی میں 9 اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے ہندوستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور رہنمائی کی جاتی تھی۔ ان ٹھکانوں میں بہاولپور کا مرگز سبحان اللہ، مرگز طیبہ (مریدکے)، سرجال/تہرا کلاں، سیالکوٹ، مرگز اہل حدیث برنالہ، بھمبر، مرگز عباس، کوٹلی کے مَسکر راحیل شاہد اور مظفرآباد میں شاوئی نالہ کیمپ، مرگز سیدنا بلال شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے پوری رات سینئر افسران کے ساتھ آپریشن کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مشیروں اور فوجی کمانڈروں سے مسلسل رابطے میں رہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کارروائی منصوبے کے مطابق جاری رہے۔
Published: undefined
ملک بھر میں عام شہریوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے اس کارروائی کو سراہا جا رہا ہے اور فوج کے حوصلے، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جا رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پیغام دشمنوں کو صاف طور پر دے دیا گیا ہے کہ ہندوستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، اور اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined