
ڈی جی ایم او راجیو گھئی / آئی اے این ایس
نئی دہلی: ہندوستانی فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے اتوار کے روز ایک پریس بریفنگ میں 'آپریشن سندور' کی کامیابی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا اور اس میں ہندوستانی فوج نے زبردست کامیابی حاصل کی، اس آپریشن کے دوران 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے اور کئی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
Published: undefined
لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تین بدنام زنامہ دہشت گرد یوسف اظہر، عبدالملک راؤف اور مدثر احمد شامل ، کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد ہندوستان کے خلاف کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کی تلاش ہندوستانی ایجنسیوں کو کئی سالوں سے تھی۔ ان دہشت گردوں کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ آئی سی-814 ہائی جیک اور پلوامہ حملے میں ملوث تھے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ آپریشن سندور کی منصوبہ بندی ہندوستانی شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کی گئی تھی۔ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا تھا۔ ہندوستانی ایجنسیوں نے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی شناخت کی، جن میں کئی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) اور پنجاب کے علاقوں میں واقع تھے۔ ان ٹھکانوں کی شناخت سیٹیلائٹ تصاویر سے بھی کی گئی، جن میں ہندوستانی فوج کی کارروائی کے بعد ان ٹھکانوں کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل گھئی نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر سیزر فائر کی خلاف ورزی کی گولہ باری میں شہری علاقوں، گھروں، اسپتالوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا، جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined