ملک واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی شہری۔ تصویر ’ایکس‘ @MEAIndia
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ کئی دنوں سے ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کے لیے حکومت ہند کا آپریشن سندھو جاری ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام ایران سے ہندوستانی شہریوں کا ایک اور قافلہ نئی دہلی پہنچا۔ اس قافلے کے ذریعہ 290 ہندوستانی اور 1 سری لنکائی شہری کو ایران کے مشہد شہر سے دہلی لایا گیا۔ اس طرح اب تک 2003 ہندوستانیوں کی بحفاظت ملک واپسی ہو چکی ہے۔
Published: undefined
کشیدگی کی حالت میں ایران سے ہندوستان لائے گئے لوگ دہلی ایئر پورٹ پر قومی پرچم ترنگے کے ساتھ باہر نکلتے ہوئے دکھائی دیئے۔ وہیں اس میں ایک ہندوستانی طالب علم نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندوستانی سفارت خانہ سے پیغام ملا کہ ہمیں جلد نکالا جائے گا۔ تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی، لیکن ہمیں محفوظ اور بہتر طریقے سے ایران سے باہر نکال لیا گیا۔ ہم سبھی محفوظ ہیں اس کے لیے حکومت ہند کا شکریہ۔
Published: undefined
وہیں اس کھیپ میں ایران سے محفوظ نکالی گئی سری لنکا کی فاطمہ ایمان نے بھی دہلی پہنچنے پر حکومت ہند کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ فاطمہ نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور ہر چیز کے لیے مشکور ہوں۔ جب میری یونیورسٹی کے ہندوستانی طلبا کو نکالا جا رہا تھا، تب میں نے سری لنکائی سفارت خانہ سے مدد مانگی۔ وہاں حالات ہر دن خراب ہوتے جا رہے تھے۔ حکومت ہند کا یہ قدم بہت بڑا اور قابل تعریف ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان کو آپریشن سندھو اس لیے چلانا پڑا کیونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل اور ڈرون حملے کافی تیز ہو گئے تھے، جو ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں کے لیے خطرے کی بات تھی۔ ہندوستانی شہریوں کو مشہد (ایران)، یریون (آرمینیا) اور اشغبت (ترکمنستان) جیسے شہروں سے خصوصی چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعہ ہندوستان لایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined