قومی خبریں

’آپریشن سندھو‘: ایران سے مزید 285 ہندوستانی وطن لوٹے، محفوظ واپسی پر کیا خوشی کا اظہار

واپس لوٹے ہندوستانیوں کا وزیر مملکت برائے خارجہ امور پابترا مارگیریٹا نے دہلی ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اب تک 1713 ہندوستانی شہریوں کی ملک واپسی ہو چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایران سے واپس لوٹے ہندوستانی شہری خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>

ایران سے واپس لوٹے ہندوستانی شہری خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘

 

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ مسلسل شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ایسے میں وہاں سے ہندوستانیوں کو باہر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی رات ایک اور خصوصی طیارے سے 285 لوگوں کو وطن واپس لایا گیا، جس سے اب تک کُل 1713 ہندوستانی شہریوں کی ملک واپسی ہو چکی ہے۔ واپس لوٹے ہندوستانیوں کا وزیر مملکت برائے خارجہ امور پابترا مارگیریٹا نے دہلی ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر پابترا مارگیریٹا نے کہا، ’’ایران سے 285 شہریوں کو لے کر اسپیشل ایویکویشن ایئر کرافٹ نئی دہلی پہنچ گیا ہے۔ اس طیارے میں 285 ہندوستانی سوار تھے، جو خاص طور سے 10 ریاستوں جموں و کشمیر، دہلی، اتر پردیش، گجرات اور مہاراشٹر سے تھے اور ایران سے محفوظ طور پر نکالے گئے ہندوستانی شہریوں کی تعداد اب 1713 ہو گئی ہے۔ ہم نے اگلے 2 دنوں کے لیے ایران سے 3-2 مزید اڑانیں طے کی ہیں۔ اسی طرح ہم ایران اور اسرائیل میں رہنے والے اپنے سبھی ہندوستانی شہریوں کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس دوران ’آپریشن سندھو‘ کے تحت بحفاظت ملک واپسی کرنے والے لوگ کافی خوش نظر آئے۔ ان میں سے ایک شہری شمع فیروز نے کہا، ’’مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ حکومت ہند اور سفارت خانہ نے ہمارے لیے بہت اچھا انتظام کیا۔ ایران میں بھی اچھا انتظام کیا گیا۔ حکومت نے ہمیں یہاں تک پہنچایا۔ جئے ہند۔جئے بھارت۔‘‘

Published: undefined

ایک دیگر ہندوستانی شہری سید شہزاد علی جعفری کہتے ہیں، ’’میں ممبئی کا رہنے والا ہوں، زیارت کے لیے ایران گیا تھا۔ میں ایران میں کام کرتا ہوں اور گزشتہ تین برسوں سے وہیں ہوں۔ حکومت ہند نے ہمارا ساتھ دیا، ہمت دی، آج ہم ان کی وجہ سے یہاں ہیں۔‘‘

Published: undefined

ہندوستان واپس آئی سطیر فاطمہ نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت مان رہی ہوں۔ میں حکومت ہند اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ وہاں کی حالت ہر دن خراب ہوتی جا رہی ہے تھی، وہاں رہنا بہت خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ اپنے ملک محفوظ طور پر پہنچ گئی ہوں۔

واضح رہے کہ ایران میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت ملک واپسی کے لیے حکومت ہند نے 18 جون کو ’آپریشن سندھو‘ کی شروعات کی تھی۔ اس کے تحت مختلف پروازوں سے اب تک 1713 ہندوستانی وطن واپس آ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined