قومی خبریں

آپریشن گنگا: یوکرین سے مزید 600 ہندوستانیوں کی وطن واپسی

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے تین سی-17 طیارے بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح کے درمیان یوکرین میں پھنسے 600 سے زیادہ ہندوستانیوں کو لے کر غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پہنچے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے تین سی-17 طیارے بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح کے درمیان یوکرین میں پھنسے 600 سے زیادہ ہندوستانیوں کو لے کر غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پہنچے۔

Published: undefined

آئی اے ایف کا پہلا سی-17 طیارہ رومانیہ کی راجدھانی بخاریسٹ سے 200 مسافروں کو لے کر کل رات تقریباً 1:30 بجے یہاں پہنچا۔ وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے خود انڈین ایئر فورس اسٹیشن پہنچنے والے لوگوں کا استقبال کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ ہندوستانی فضائیہ کے عملے اور پائلٹس کی چوبیس گھنٹے خدمات اور ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لانے میں حکومت کی کوششوں کی کے لئے بے حد مشکور ہیں۔

Published: undefined

دوسرا سی -17 طیارہ بڈاپیسٹ سے 220 ہندوستانیوں کو لے کر صبح 5:40 بجے ایئر فورس اسٹیشن پہنچا۔ اسی وقت تیسرا سی-17 طیارہ 208 ہندوستانی شہریوں کو لے کر پولینڈ کے راجوف سے صبح 7 بجے ہنڈن پہنچا۔ مسٹر بھٹ نے گھر واپس آنے والے لوگوں کا استقبال کیا اور ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے تمام ہندوستانیوں کو جنگ زدہ یوکرین سے وطن واپس لانے تک کوششیں جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔

Published: undefined

فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سندیپ سنگھ نے بدھ کو کہا کہ آئی اے ایف یوکرین سے چوبیس گھنٹے انخلاء کی کارروائیاں کرے گی۔ آپریشن گنگا کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو دیر گئے کہا کہ ہنگری، رومانیہ، سلوواکیہ اور پولینڈ سے بدھ کو نو پروازیں چلائی گئیں اور مزید چھ کے جلد ہی روانہ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا’’مجموعی طور پر، 3000 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined