قومی خبریں

صرف ویکسین ہی ہمیں کووڈ- 19 سے بچا سکتی ہے: طبی ماہر

ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ 'ان خدشات کو دور کرنے میں مذہبی رہنماؤوں اور میڈیا نے ہماری بھرپور مدد کی۔ آج لوگ جوق در جوق ویکسین لگوانے کے لئے ہمارے مراکز پر آ رہے ہیں'

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ ویکسین واحد ایسی چیز ہے جو ہمیں کووڈ- 19 سے بچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں بہت تبدیلی آئی ہے، پہلے وہ وائرس کو ہلکے میں لے رہے تھے لیکن اب اس کو لے کر بہت حساس نظر آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر قاضی ہارون، جو اسٹیٹ امیونائزیشن آفیسر بھی ہیں، نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ہفتہ وار ویڈیو پروگرام 'سکون' کے دوران کہا ہے کہ 'ویکسین واحد ایسی چیز ہے جو ہمیں کووڈ- 19 سے بچا سکتی ہے۔ ابتدا میں ویکسین کو لے کر لوگوں میں خدشات تھے'۔

Published: undefined

ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ 'ان خدشات کو دور کرنے میں مذہبی رہنماؤوں اور میڈیا نے ہماری بھرپور مدد کی۔ آج لوگ جوق در جوق ویکسین لگوانے کے لئے ہمارے مراکز پر آ رہے ہیں'۔ ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ ہم ایک اور لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ ہم ایک اور لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس لئے ہمیں بحیثیت ذمہ دار شہری یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم وائرس پھیلانے کا سبب نہ بنے'۔

Published: undefined

این ایچ ایم کے پروجیکٹ مینیجر نے کہا کہ لوگوں کے رویے میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے اور وہ اب کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'لوگوں میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ وہ پہلے وائرس کو ہلکے میں لے رہے تھے لیکن اب میں انہیں حساس دیکھ رہا ہوں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے، ہمیں مزید حساس ہونے کی ضرورت ہے'۔ ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تھمنے لگی ہے، کیسز اور اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر خدانخواستہ تیسری لہر آ بھی جاتی ہے تو ہم اس سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے پاس اب وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined