قومی خبریں

کورونا متاثرین کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونا پڑ رہا ہے: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اب دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل کروانے کی ضرورت پڑ رہی ہے اور زیادہ تر مریض گھروں میں ہی رہ کر صحت مند ہو رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے اتوار کے روز کہا کہ زیادہ مریضوں کا گھر پر ہی بہتر علاج ہو جانے کے سبب کورونا مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ اروند کیجریوال نے دلی میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر کہا ’’دہلی کے دو کروڑ لوگوں کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ دہلی کا ری کوری ریٹ 70 فیصد سے زیادہ ہونے پر سبھی کورونا واریئرز کو مبارکباد۔ کورونا کو شکست دینے کے لئے ابھی ہم سب کو زیادہ محنت کرنی ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’اب دہلی کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل کروانے کی ضرورت پڑ رہی ہے اور زیادہ ترمریض گھر میں ہی رہ کر صحت مند ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے تقریباً 2300 کورونا مریض سامنے آئے۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 6200 سے کم ہوکر 5300 رہ گئی ہے۔ جبکہ آج 9300 بیڈز خالی ہیں‘‘۔

Published: undefined

کورونا کا سامنا کر رہی راجدھانی کے لئے ہفتہ کے روز راحت کی بات یہ رہی کہ نئے مریضوں کے مقاملے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز 2505 نئے معاملوں سے متاثرین کی مجموعی تعداد 97 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اس دوران یہ بات باعث راحت رہی کہ نئے معاملات کے مقابلے، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2632 زیادہ رہی اور اب تک 68 ہزار 256 افراد اس انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں 81 کا اضافہ ہوا اور اموات کی مجموعی تعداد 3004 سے تجاوز کر گئی۔ ابھی تک دہلی میں 23 جون کو ایک دن میں سب سے زیادہ 3947 معاملے آئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined