قومی خبریں

مغربی بنگال ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ میں محض 2.47 فیصد امتحان دہندگان ہوئے پاس، لاکھوں ہوئے ناکامیاب

مغربی بنگال میں ’ٹی ای ٹی‘ کے لیے 3 لاکھ 9 ہزار 54 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 2 لاکھ 73 ہزار 147 امیدوار امتحان میں شامل ہوئے۔ جب ریزلٹ جاری ہوا تو پاس ہونے والوں کی تعداد محض 6754 ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امتحان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امتحان، تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (ڈبلیو بی بی پی ای-ٹی ای ٹی) 2023 کے ریزلٹ کا طویل مدت سے امتحان دہندگان انتظار کر رہے تھے۔ اب اس امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے، لیکن جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ انتہائی مایوس کن ہیں۔ اس مرتبہ مغربی بنگال ٹی ای ٹی میں محض 2.47 امتحان دہندگان ہی پاس ہو سکے ہیں، بقیہ لاکھوں ناکامیاب ثابت ہوئے ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال ٹی ای ٹی میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 9 ہزار 54 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا، ان میں سے 2 لاکھ 73 ہزار 147 امیدوار امتحان میں شامل ہوئے۔ آفیشیل ویب سائٹ wbbpe.wb.gov.in پر جو ریزلٹ جاری کیا گیا ہے، اس کے مطابق محض 6754 امتحان دہندگان ہی پاس ہو سکے ہیں۔ یعنی پاس ہونے والے امتحان دہندگان کا فیصد محض 2.47 ہے۔ 2 لاکھ 66 ہزار 393 امیدوار ناکام ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، ڈبلیو بی بی پی ای-ٹی ای ٹی 2023 میں شامل امیدوار اپنا نتیجہ اس طرح چیک کر سکتے ہیں:

  • ڈبلیو بی بی پی ای-ٹی ای ٹی کا ریزلٹ چیک کرنے کے لیے سب سے پہلے امیدواروں کو آفیشیل ویب سائٹ wbbpe.wb.gov.in پر جانا ہوگا۔

  • اس کے بعد ہوم پیج پر ٹی ای ٹی 2023 ریزلٹ کا لنک ملے گا۔

  • اس لنک پر کلک کرنے کے بعد امیدواروں کو اپنے رول نمبر اور دیگر ضروری جانکاریاں فراہم کرنی ہوں گی۔

  • درست جانکاری ڈالنے کے بعد ’سبمٹ‘ یا ’ویو ریزلٹ‘ بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

  • اس کے بعد امیدوار کا ریزلٹ اسکرین پر سامنے آ جائے گا۔

  • امیدوار چاہیں تو اسے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور مستقبل میں اس کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined