قومی خبریں

لاک ڈاؤن کے دور میں آن لائن شادی! ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دو بہنوں کا نکاح

یہ آن لائن نکاح لوگوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے کیوں کہ مولوی صاحب نے لیپ ٹاپ کی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر نکاح پڑھایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ وائرس کے خوف سے گھروں میں قید رہنے کو مجبور ہیں۔ حکومت اس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی دوران کچھ خبریں اور کہانیاں ایسی بھی ہیں جو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لا رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک معاملہ میں معاشرتی دوری (سوشل ڈسٹینسگ) پر عمل پیرا رہتے ہوئے آن لائن طریقہ سے نکاح پڑھایا گیا ہے۔

Published: 27 Mar 2020, 8:00 AM IST

یہ واقعہ بہار کے بیگوسرائے میں رونما ہوا۔ یہاں سگی بہنوں کا آن لائن طریقہ سے نکاح پڑھایا گیا ہے۔ یہ آن لائن نکاح لوگوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے کیوں کہ مولوی صاحب نے لیپ ٹاپ کی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر نکاح پڑھایا۔ اس دوران مولانا، گواہ اور وکیل لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دونوں بہوں کا نکاح پڑھایا گیا۔ دلہنوں نے لیپ ٹاپ کے سامنے ہی نکاح قبول کرایا۔

Published: 27 Mar 2020, 8:00 AM IST

اطلاعات کے مطابق بہار کے چھوٹی بلیا مد ہٹولی کے رہائشی محمد ولی احمد قریشی عرف چھوٹے کی دو بیٹیوں نغمہ پروین اور راحت پروین کی شادی 25 مارچ کو ہونا قرار پائی تھی لیکن اسی دوران کورونا نے خطرناک صورت اختیار کر لی اور اس کے پیش نظر 21 دن کا ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔

Published: 27 Mar 2020, 8:00 AM IST

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی نہ ہو اور بیٹیوں کا نکاح بھی مکمل ہو جائے اس کے لئے لڑکا اور لڑکی دونوں فریقین نے یہ فیصلہ کیا کہ نکاح تو ہوگا لیکن نہ تو بارات آئے گی اور نہ ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگی۔ اس کے تحت 25 مارچ کی شام محمد ولی احمد قریشی عرف چھوٹے کی بڑی بیٹی نغمہ کا نکاح نالندہ ضلع کے محمد شمشاد اور دوسری بیٹی راحت پروین کا نکاح ضلع گیا کے شاہنواز عالم سے آن لائن طریقہ سے مکمل کرایا گیا۔

Published: 27 Mar 2020, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Mar 2020, 8:00 AM IST