قومی خبریں

’آسان اور مسنون نکاح شریعت کی پہلی پسند‘ عنوان پر آن لائن کانفرنس 20 تا 22 مارچ

مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ذریعہ 20 تا 22 مارچ آن لائن کانفرنس منعقد ہوگی جس کا عنوان ہے ’آسان اور مسنون نکاح شریعت کی پہلی پسند‘۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام 20 تا 22 مارچ سہ روزہ آن لائن کانفرنس ”آسان اور مسنون نکاح شریعت کی پہلی پسند“ منعقد کی جا رہی ہے۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کنوینر، مولانا سید اطہر اور مولانا مہدی حسن نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے اور بیجا رسوم ورواج کو مٹانے کے لئے سرگرم عمل ہے، اس مقصد سے گزشتہ دنوں مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے علماء و ائمہ کرام اور سرکردہ افراد کی مشورتی نشستیں ہوچکی ہیں، جن میں دس روزہ سادہ اور مسنون نکاح مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس مہم کے سلسلے میں سہ روزہ آن لائن کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس تین روزہ کانفرنس کے تحت 6 نشستیں ہوں گی۔

Published: undefined

ذمہ داران نے کہا کہ پہلی نشست 20 مارچ کو دس بجے شروع ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (ناظم اعلیٰ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔ حضرت مولانا سعید الرحمان اعظمی ندوی (مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعما نی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)،حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا (صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین) خطاب کریں گے۔

Published: undefined

دوسری نشست 20 مارچ کو 8.30 بجے شب ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔ اس نشست سے حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ڈاکٹر سعود عالم قاسمی (سابق صدر شعبہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی (بانی خانقاہ فیض اولیاء ترکیسر گجرات) خطاب کریں گے۔

Published: undefined

تیسری نشست21 مارچ کو دس بجے دن میں ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا عبداللہ مغیثی (صدر آل انڈیا ملی کونسل ورکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔ اس نشست سے حضرت مولانا مفتی محمود بارڈولی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا سلمان بجنوری نقشبندی (استاذ حدیث و مدیر ماہنامہ دارالعلوم دیوبند)، حضرت مولانا مفتی محمد احسان قاسمی (استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند) اور مولانا ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی (استاذ حدیث معہد تعلیم الاسلام، شکاگو امریکہ) خطاب کریں گے۔

Published: undefined

چوتھی نشست21 مارچ کو 8.30 بجے شب زیر سرپرستی حضرت مولانا سید اطہر علی اشرفی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) ہوگی۔ حضرت مولانا صغیر احمد رشادی (امیر شریعت کرناٹک) صدارت کریں گے۔ اس نشست سے حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ابو طالب رحمانی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا علی اصغر حیدری (معروف شیعہ خطیب ممبئی) خطاب کریں گے۔

Published: undefined

پانچویں نشست برائے خواتین 22 مارچ کو 10بجے دن زیر صدارت ڈاکٹر اسماء زہراء (کنوینر ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)ہ وگی جس میں افروز فاطمہ جعفری (پٹنہ)، ڈاکٹر عرشین خان (دھولیہ)، منیرہ گیگانی (ممبئی)، ڈاکٹر عطیہ صاحبہ (دہلی)، فاطمہ مظفر (چینئی)، نگہت خان (لکھنو)، یاسمین عنبر(مہاراشٹر)، ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ (راجستھان)، صالحہ رضوان (بھوپال)، سمیہ نعمانی (مہاراشٹر)، نیلم غزالہ (کلکتہ) خطاب کریں گی۔

Published: undefined

اختتامی نشست 22 مارچ کو 8.30 بجے شب میں ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا فخرالدین اشرف (سجادہ نشین کچھوچھہ شریف) کریں گے۔ اس نشست کے مقررین خصوصی میں حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی (کل ہند امیر جمعیت اہل حدیث)، جناب سید سعادت اللہ حسینی (امیر جماعت اسلامی ہند)، حضرت مولانا کلیم صدیقی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) شامل ہیں۔ انہوں نے اس سہ روزہ کانفرنس میں علما کرام کے بیانات سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined