قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کے نئے طلبا کے لیے آن لائن کلاسز جمعہ سے شروع

جامعہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے سبھی نئے طلبا کے لیے ابھی صرف آن لائن کلاسز کا متبادل ہے، جن طلبا کو 31 دسمبر تک اپنی تھیسس جمع کروانی ہے انھیں پریکٹیکل روم کی سہولت ملے گی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فائل تصویر آئی اے این ایس
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پی ایچ ڈی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلہ کے تحت جمعہ یعنی یکم اکتوبر سے جامعہ نے پی ایچ ڈی کے نئے طلبا کے لیے کلاسز شروع کر دی ہیں۔ حالانکہ فی الحال یہ کلاسز صرف آن لائن ہوں گی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے سبھی نئے طلبا کے لیے ابھی صرف آن لائن کلاسز کا متبادل ہے۔ جامعہ کے امتحان کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ پی ایچ ڈی کے نئے طلبا کے لیے فی الحال آن لائن کلاسز ہی چلائی جائیں گی۔

Published: undefined

جامعہ انتظامیہ نے بتایا کہ فی الحال یونیورسٹی احاطہ کے ہاسٹل بھی شروع نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ جامعہ میں صرف پی ایچ ڈی سے جڑے طلبا پریکٹیکل روم کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ سہولت بھی ان طلبا کو دی گئی ہے جنھیں 31 دسمبر تک اپنی تھیسس جمع کروانی ہے۔

Published: undefined

جلد ہی جامعہ یونیورسٹی میں فائنل سال اور فائنل سیمسٹر کے طلبا کی آف لائن موجودگی درج کی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نومبر مہینے کے دورن فائنل سال کے طلبا کو کیمپس میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس دوران طلبا کیمپس میں آ کر آف لائن پریکٹیکل کلاسز لے سکیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کر کے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر سبھی طرح کی کلاسز اور امتحانات آن لائن ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined